204

اپر چترال میں جاری نیشنل پولو چیمپن شب کے سیمی فائنل میچز اختتام پذیر، ہیڈکواٹر بونی اور خالد بن ولی برنس ٹیم کے درمیان کل فائنل کھیلا جائیگا۔

اپر چترال (جمشید احمد) ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اپر چترال کے زیر اہتمام اور ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے زیرنگرانی پولو گراونڈ بونی میں جاری نیشنل پولو چیمپن شب کے سیمی فائنل میچیز پولو گراونڈ بونی میں کھیلے گئے .کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام سیمی فائینل میچوں کے مہمان خصوصی تھے ۔ان کے ساتھ ڈی سی اپر چترال محمد علی ،ڈی پی او ذولفقار علی تنولی اور پولو ایسوسی ایشن کے صدر معایہ ناز پولو پلئیر شہزادہ سکندرلملک بھی موجود تھے۔پہلی سیمی فائنل خالد بن ولی برنس ٹیم اور بابائے یاسین گلگت کے درمیان کھیلا گیاخالد بن ولی برنس ٹیم نے بابائے یاسین گلگت ٹیم کو 7 کے مقابلے میں 12گولوں سے شکست دیکر فائنل میں پہنچی۔ دوسری سیمی فائنل ہیڈکواٹر بونی بلیو اور سب ڈویژن یاسین کے درمیان کھیلا گیا مقررہ وقت تک اسکور چار چار گولوں سے برابر رہنے کے اضافی وقت میں ہیڈکواٹر بونی نے مزید تین گول اسکور کیے اور سب ڈویژن یاسین نے ایک گول اسکورکیا اسطرح ہیڈ کواٹر بونی بلیو نے یہ مقابلہ 5 کے مقابلے میں 7گولوں سے جیت کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔بونی پولو گراونڈ شائقین سے کھچاکھچ بھرا ہوا تھا ہزاروں شائقین سیمی فائنل کے دلچسب مقابلوں سے لطف اندوز ہوئے۔فائنل 28اکتوبربروز جمعرات دو بجے پولو گراونڈ بونی میں خالد بن ولی برنس ٹیم اور ہیڈکواٹر بونی بلیو کے درمیان کھیلا جائیگا۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں