255

اپر چترال میں جاری نیشنل پولو چیمپن شپ اختتام پذیر۔ خالدبن ولی برنس ٹیم نے فائنل جیت لیا

اپر چترال (جمشیداحمدسے) ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اپرچترال کے زیر اہتمام اورڈپٹی کمشنر اپر چترال کے زیر نگرانی اور پولو ایسوسی ایشن چترال کے اشتراک سے نیشنل پولو چیمپن شب پولو گرانڈ بونی میں اختتام پزیر ہوا۔ ٹورنامنٹ میں دونوں اضلاع اور گلگت بلتستاں کے دوٹیموں سمیت چالیس ٹیموں نے شرکت کی۔فائنل میچ کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کرنل سمیع رضوان تھے اس کے علاوہ ایم این اے چترال مولانا عبدالاکبرچترالی، ایم پی اے چترال مولانا ہدایت الرحمن،انتظامیہ کے افسران پولو ایسوسی ایشن صدر شہزادہ سکندرالملک کے ساتھ پولوایسوسی ایشن کے ممبران ڈسٹرکٹ اسپورٹس افیسر عبدالرحمت عمائیدین علاقہ موجود تھے۔ ٹورنمنٹ کا فائنل ہیڈکواٹر بونی اور خالد بن ولی برنس کے ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا خالد بن ولی برنس ٹیم نے اس مقابلے میں دو کے مقابلے میں چار گولوں سے کامیابی حاصل کر کے فائنل اپنے نام کرلیا۔برنس کے شاہ ولی کو مین اف دی میچ اور تیمور بونی کے گھوڑے کو بہترین گھوڑا قرار دیاگیا ٹورنمنٹ میں اناونسر کی فرائض حسین زرین چارویلو نے انجام دیے۔پولو گراونڈ شائقین سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا ہزاروں شائقین فائنل کے دلچسپ میچ سے لطف اندوز ہوئے اس موقع پرابتدائی کلمات پیش کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد علی نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا پولو ایسوسی ایشن چترال کے جنر ل سیکرٹری معیزالدین بہرام ایڈوکیٹ نے پولو ایسوسی ایشن اور کھلاڑیوں کی طرف سے ایک کامیاب اور شاندار ٹورنمنٹ کرانے پر ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد علی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر محمدعلی نے سولہ سال بعد اس علاقے میں ایک شاندار ٹورنمنٹ کراکر یہاں کے پولو کھلاڑیوں اور شایقین اور عوام کا دل جیت لیا ہے۔ایم این اے چترال مولانا عبدالاکبرچترالی اور ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن نے شاندار ٹورنامنٹ کی انعقاد پر ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اپر چترال اور ڈپٹی کمشنر اپر چترال کو مبارک باد پیش کی اور اپنی طرف سے 20ہزار روپے ونر ٹیم اور15 ہزار روپے رنر اپ ٹیم کو دینے کا اعلان کیا۔ اس کے علاوہ پولو گراونڈ بونی کی توسیع اور زمین خریدنے اور تعمیر کے لیے فنڈ مہیا کر نے کی یقین دہانی کی۔پولو ایسوسی ایشن کے صدر شہزادہ سکندرالملک نے بھی خطاب کیا اور پولو ایسوسی یشن کی طرف سے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ اخر میں مہمان خصوصی کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کرنل سمیع رضوان نے خطاب میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال کا ٹورنمنٹ دیکھنے کے لئے دعوت دینے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر نے شاندار ٹورنمنٹ دیکھنے اور یہاں کے عوام سے ملنے کا مجھے موقع فراہم کیا۔اُنہوں نے کہا کہ چترال اپنے فری اسٹائل پولو کی وجہ نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں شہرت رکھتا ہے انہوں نے مزیدکہا کہ آپ سب کو معلوم ہے کہ چترال پوری دنیامیں ایک پرامن علاقہ ہے یہاں کے پر امن لوگ نہ صرف پر امن ہیں بلکہ بہت پر خلو ص مہمان نواز اور محبت کرنے والے لوگ ہیں۔ انہوں نےفائنل کے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کی تعر یف کی اور اپنی طرف سے انتظامیہ اور ونر اور رنر اپ ٹیموں کو رقم دینے کا بھی اعلان کیا۔ اخر میں کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں