Site icon Daily Chitral

ٹاون ہال چترال لوئر میں کمشنرملاکنڈڈویژن سید ظہیرالاسلام شاہ کی زیرصدارت ایک کھلی کچہری کا انعقاد

چترال( نمائندہ   )  ٹاون ہال چترال لوئر میں کمشنرملاکنڈڈویژن سید ظہیرالاسلام شاہ کی زیرصدارت ایک کھلی کچہری کا انعقادکیاگیا۔جس میں ڈپٹی کمشنر چترال لوئر حسن عابد سمیت ضلعی انتظامیہ و لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران، سابق منتخب نمائندگان اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنےافراد نے شرکت کی۔شراکا کی طرف سے کمشنرملاکنڈ May be an image of 4 people, people standing, people sitting and indoor

ڈویژن کے سامنے اہم نوعیت کے جو مسائل پیش کئےگئے ان میں چترال شہرمیں پینےکے صاف پانی کی یکساں فراہمی، تحفظ آبی وسائل/جنگلات/جنگلی حیات، بائی پاس بازار کےلئے بجلی وپانی کےکنکشن، سیوریج، شاہ سلیم اور ارندو پاک افغان بارڈرز کے ذریعے معاشی سرگرمیوں کی ترویج، چترال یونیورسٹی اور آیون گرلزکالج بلڈنگز پرکام کا آغاز، 

قیمتوں کے ازسرنو جائزے، ملاکنڈ کی دو انتظامی ڈویژنز میں تقسیم، بار روم کے مسائل، روڈز، سپورٹس، منشیات، انٹرنیٹ، گیس پلانٹس، جنگلات/معدینیات/ہایئڈل پاور اسٹیشنز کی رائلٹی، ہسپتال کےلئے پارکنگ، پولیتھین بیگز پرمکمل پابندی، دریا کے حدود میں تجاوزات اورترقیاتی کاموں کےمعیار کی کھڑی نگرانی سے متعلق مسائل/ مطالبات شامل تھیں۔

کمشنرملاکنڈ ڈویژن نے لوکل لیول کے سارے مسائل کوضلعی انتظامیہ اور لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران کی وساطت سے حل کرنے اور دیگرصوبائی اور وفاقی لیول کےمسائل کو متعلقہ محکموں سےحل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔کمشنر ملاکنڈ نے تمام افسران کوہدایت کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں اپنے آپ کو عوام کے خادم سمجھ کر بطریق احسن ادا کریں بصورت دیگر ان کےساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی۔آخر میں کمشنر ملاکنڈ نے ضلعی انتظامیہ کے کئی ایک ونگز، آفسز/سیکشنز کا وزٹ کیا اورآفسز کے تزئین و آرائش کی ہدایت کی۔

Exit mobile version