397

شانگلہ اور کوہستان کے عو ام کو مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کی بھرپور مدد کی جائے گی۔سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر

بشام (رپورٹ: عرفان اللہ خان) سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر اور تحریک انصاف کے صوبائی اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر شوکت علی یوسف زئی کا شانگلہ اور کوہستان کے حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب سے متا ثرہ علاقوں کا دورہ ، مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کی بھرپور مدد کی جائے گی،شانگلہ اور کوہستان کے دونوں اضلاع کو آفت زدہ قرار دیا گیا ہیں ۔ نقصانات کا جائزہ لینے ٹیمیں متاثرہ علاقوں کو روانہ کردی گئی ہے ،بشام میں یونیورسٹی کیمپس ، تحصیل بشام کیلئے ٹی ایم اے اور1122 کی فوری منظوری ، شانگلہ اور کوہستان میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند تمام شاہراہیں فوری کھولنے کے احکامات ، اس مو قع پر وزیر اعلی کے مشیر حاجی عبد المنعیم،رکن صو بائی اسمبلی محمد رشاد خان، وزیر اعلی کے معاؤن خصوصی حاجی عبد الحق بھی موجود تھے ۔تفصیلات کے مطابق کل جمعہ کے روز وزیر اعلی خیبر پختونخواہ کے خصوصی ہدایت پر سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر اور سابق صوبائی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر شوکت علی یوسف زئی نے کل حالیہ سیلاب اور شدید بارشوں سے متاثرہ اضلاع شانگلہ اور کوہستان کا دورہ کیا ۔اس موقع پر انہیں انتظامیہ کی جانب سے انہیں بریفنگ دی گئی ۔ ڈپٹی کمشنر شانگلہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ حالیہ سیلاب اور شدید بارشوں سے شانگلہ میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے سارا انفراسٹکچر شدید طریقے سے متاثرہ ہوا ہے بشام شہر شانگلہ کے دیگر علاقوں میں تمام واٹر سپلائی اسکیمیں تباہ ہوگئی ہے ۔جس کی وجہ سے بشام کو پینے کی پانی کے قلت کا سامنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بشام سوات روڈ بھی کئی مقامات پر ہیوی لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے مکمل طور پر بند ہے جس کو کھولنے کیلئے دن رات کام جاری ہے ۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا ۔شانگلہ میں کئی افراد جاں بحق ہوئے ہیں اور سینکڑوں مکانات گر گئے ہیں،متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر اور شوکت علی یوسفزئی نے کہا کہ حکومت مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ عوام کے ساتھ ہے اور متاثرین کی بحالی کیلئے جلد ایک جامع پروگرام تشکیل دیا جارہا ہے۔جس کیلئے فنڈز ایمرجنسی کی بنیاد پر فراہم کئے جا رہے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ شانگلہ اور کوہستان کے دونوں اضلاع کو آفت زدہ قرار دیا ہے جہاں متاثرین کے بحالی کے کام جلد شروع کے جا ئینگے ۔انہوں نے مقامی انتظامیہ کو ہدایت کرتے ہو ئے کہا کہ شانگلہ اور کوہستان انتظامیہ فوری طور پر دستیاب فنڈز سے بند تمام شاہراہیں کھولے ۔انہوں نے کہا واٹر سپلائی اسکیمیں بھی فوری بحال کی جائے تاکہ متاثرین کی مشکلات کم ہو۔اس موقع پر انہوں نے بشام میں پنڈیاڑ کے مقام پر یونیورسٹی کیمپس کیلئے اراضی کی حصول کیلئے فوری سیکشن فور لگانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی کیمپیس یہاں کے عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے جس سے تعلیم کی فروغ میں مدد لے گی اور اس سے شانگلہ اور کوہستان اضلاع کے ہزاروں طلباء کو فائدہ ہوگا ۔ انہوں نے بشام میں فوری طور پر ٹی ایم اے اور 1122 کی قیام کی یقین دہا نی کرا دی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں