443

شانگلہ، اے این پی آل پارٹیز کانفرنس کاملا کنڈ ڈویژن میں کسٹم ایکٹ کے خلاف آخری حد تک جا نے کا اعلان

بشام ( نامہ نگار ) شانگلہ، اے این پی آل پارٹیز کانفرنس کاملا کنڈ ڈویژن میں کسٹم ایکٹ کے خلاف آخری حد تک جا نے کا اعلان، وفا قی اور صو بائی حکومت نے کسٹم ایکٹ کے ظالما نہ فیصلہ کو واپس نہ لیا تو احتجاجی تحریک چلا کرتمام سرکاری اداروں کی بوریا بستر گول کر دیں گے ،کسٹم ایکٹ کے نفاذ کے خلاف اے این پی شانگلہ نے 10اپریل کو چکدرہ میں شانگلہ کے تمام سیاسی جما عتوں کے مشران کا آل پار ٹیز کانفرنس طلب کر لیا، حکومت کسٹم ایکٹ نافذ کر نے کی بجا ئے مصیبت زدہ عوام کو ریلیف دے، صدر اے این پی شانگلہ حاجی سیدفرین خان ، جنرل سیکرٹری الطاف حسین ایڈو کیٹ۔تر جما ن عوامی نیشنل پارٹی شانگلہ الطاف حسین گلاب نے صحا فیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے بتا یا کہ اے این پی شانگلہ نے 10اپریل کو دن 2بجے ملا کنڈ ڈویژن میں کسٹم ایکٹ کے نفاذ کے خلاف شانگلہ کے تمام سیا سی جماعتوں کے مشران کا آل پارٹیز کانفرنس چکدرہ میں طلب کر لیا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ اس اہم آل پارٹیز کانفرنس میں اے این پی شانگلہ کے تمام تحصیل ، ضلعی و ویلج کونسل ناظمین سمیت اے این پی شانگلہ کے ضلعی پارٹی عہدیداران اپنی شر کت یقینی بنا ئیں، صحا فیوں سے گفتگو میں صدر اے این پی شانگلہ حاجی سید فرین خان اور جنرل سیکرٹری اے این پی الطاف حسین ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ ملا کنڈڈویژن ہر دور میں مختلف حالات سے گزرا ہے جس کی وجہ سے یہاں کے عوام کو قدم قدم پر مصا ئب اور مسائل کا سامنا ہے ایسے میں وہ ہر گز کسی قسم کے ٹیکس کے متحمل نہیں ہو سکتے ، ان کا مزید کہنا تھا کہ ملا کنڈ ڈویژن گزشتہ کئی سالوں سے دہشت گردی ، سیلاب ، زلزلوں سے شدید متاثر چلا آرہا ہے جس کی تلا فی ابھی تک نہیں ہو ئی مر کزی و صو بائی حکومت حالت کا ادراک کر تے ہو ئے اپنا مسلط کر دہ ظالما نہ ٹیکس فی الفور واپس لیں بصورت دیگر منظم احتجاجی مہم چلا کر حکومت کا بوریا بستر گو ل کر تمام سرکاری اداروں کو تالے لگا دیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بشام ( نامہ نگار ) قومی وطن پارٹی شانگلہ نے ملاکنڈ ڈویژن میں کسٹم ایکٹ کے نفاذ کو ڈرون سے بھی ذیادہ خطرناک حملہ قرار دیا اور شانگلہ کے متاثرین سیلاب ، بارش، زلزلہ اور کوئلہ کان مزدوروں کے حقوق کیلئے تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔ قومی وطن پارٹی شانگلہ کے زیر اہتمام ملاکنڈ میں کسٹم ایکٹ کے نفاذ کے خلاف ، شانگلہ میں بارشوں ، سیلاب سے متاثرین کی امداد، انفراسٹرکچر کی بحالی اور کوئلہ کان مزدوروں کے حق میں ضلعی چیئرمین متوکل خان ایڈووکیٹ کی قیادت میں الپوری بازار میں احتجاجی مظاہرہ ہوا ، احتجاجی مظاہرہ سے قومی وطن پارٹی کے صوبائی جائنٹ سیکرٹر ی حاجی زمین گل خان، صدر حلقہ پی کے ستاسی شاہ سعود خان ایڈو کیٹ، سلطان روم ایڈووکیٹ اور ڈاکٹر الیاس خان نے بھی خطاب کیا۔ قومی وطن پارٹی شانگلہ نے ملاکنڈ ڈویژن میں کسٹم ایکٹ کے نفاذ کے فیصلہ کو یکسر مستردکرتے کسٹم ایکٹ کے نفاذ کے خلاف کو ملاکنڈ دویژن کے عوام کے خلاف سازش قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ شانگلہ پے درپے قدرتی آفات، زلزلوں، سیلابوں، بارشوں اور دہشت گردی سے متاثرہ چلی ارہی ہے ان حالات میں حکومت کو فی الفور ڈونر کانفرنس بلاکر، زرعی قرضہ جات معاف کرنے، انفراسٹرکچر بحال کرنے، کوئلہ کان مزدوروں کو مکمل تحفظ دینے ، متاثرین زلزلہ،سیلاب اور کوئلہ کان مزدوروں کیلے معاوضہ کا رقم بڑھانے اور شانگلہ کے عوام کی تعمیر ، ترقی اور خوشحالی کیلے میگا پراجیکٹس کا اعلان کرنا چاہیئے۔ احتجاجی مظاہرہ میں زلزلہ متاثرین کو تاحال امدادی رقوم کی فراہمی میں تاخیر اور مقامی لوگوں کے خلاف این ڈی ایم اے ایکٹ کے خلاف قائم شدہ مقدمات کی بھی مذمت کیگئی اور زلزلہ متاثرین کو بلا تاخیر امدادی رقوم کی ا دائیگی اور مقدمات ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ قومی وطن پارٹی شانگلہ کے احتجاجی مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں الپوری بازار میں ریلی بھی نکالی، مظاہرہ کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں