Site icon Daily Chitral

گذشتہ ڈیڑھ سال سے تورکھو اور یونین کونسل موڑکہو خصوصا تریچ یونین کونسل کے لوگ استارو پل ٹوٹ جانے سے انتہائی سفری مشکلات سے دوچار

اپر چترال ( نمایندہ ایکسپریس ) گذشتہ ڈیڑھ سال سے تورکھو اور یونین کونسل موڑکہو خصوصا تریچ یونین کونسل کے لوگ استارو پل ٹوٹ جانے سے انتہائی سفری مشکلات سے دوچار تھے ۔ تاہم حالیہ سال اس پر کام آغاز کیا گیا ۔ اور اب اس پل کا تعمیری کام آخری مرحلےمیں داخل ہونے پر عوام نے انتہائی خوشی کا اظہار کیا ہے ۔ اور اسے دیر آید درست آید کے مصداق قرار دیا ہے ۔ استاروپل ایک حادثے میں ٹوٹ جانے کے بعد لوگوں کو آمدورفت کی شدید مشکلات درپیش تھیں ۔ مریضوں ، طلبہ اور عام مسافروں کیلیے تکلیف کے علاوہ اشیاء و خوردونوش کی بھی شدید قلت پیدا ہو گئی تھی ۔ اور اس پل کی وجہ سے سامان پر اضافی کرایہ بھی صارفین کو برداشت کرنا پڑتا تھا ۔ جبکہ پل ٹوٹ جانے کے بعد جو متبادل سڑک تعمیر کیا گیا تھا ۔وہ بھی سفر کیلئے انتہائی خطرناک تھا ۔ اب متاثرہ پل کی جگہے پر نیا آر سی سی پل تعمیر ہو چکی ہے ۔ اور پل پر کنکریٹ کا کام پیر کے روز مکمل ہوا ۔ جس میں مقامی عمائدین اور لوگوں نے بھی رضاکارانہ طور پر کنسٹرکشن کمپنی کی بھر پور مدد کی ۔ جس میں خصوصی طور پر سنئیر نائب امیر جے یو آئی فتح الرحمن ، ضلعی سالار حافظ الرحمن ، سابق ناظم تورکہو عبد القیوم بیگ اور حسین زرین قابل ذکر ہیں ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے فتح الرحمن نے کہا ۔ کہ پل کی تعمیر سے تورکہو اور یو سی تریچ کا اہم مسئلہ حل ہوگیا ہے ۔ جس کا لوگ شدت سے انتظار کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ پیر کے دن کنکریٹ کا کام مکمل ہو گیا ہے ۔ تاہم کیورنگ اور دیگر معمولی نوعیت کے کاموں کی انجام دہی کے بعد پل آمدورفت کیلئے کھول دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا ۔ گو کہ یہ کنسٹرکشن کمپنی کا کام ہے۔ لیکن
عوام تورکھو یوسی تریچ عماٸدین علاقہ نے رضاکارانہ طور پر کنسٹرکشن کمپنی کیساتھ ملکر کنکریٹ کا کام انجام دیا ۔ انہوں نے سردیوں اور بارش و برفباری سے پہلے پل کا کام انجام پانےپر خوشی کا اظہار کیا ۔

Exit mobile version