210

جماعت اسلامی تحصیل دروش کی کابینی اور کمیٹیوں کی تشکیل، مولانا صلاح الدین امیر اور اکرام حسین ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری مقرر

دروش(نمائندہ )  جماعت اسلامی تحصیل دروش کی کابینہ اور ذیلی کمیٹیوں کی تشکیل کا عمل مکمل کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے نظم نے تحصیل دروش کے کابینہ اراکین اور مختلف کمیٹیوں کے ممبران کی تقرری عمل میں لائی ہے جس کے مطابق مولانا صلاح الدین امیر اور اکرام حسین ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری مقرر ہوئے ہیں جبکہ دیگر عہدیداروں میں محمد عالم خان، مولانا محمد علی شاہ،مفتی سعیدالرحمن اور فداء الحق نائب امراء،عبدالسلام نائب امیر و ناظم مالیات، مولانا نقیب اللہ ڈپٹی سیکرٹری، مختار الدین اسد سیکرٹری اطلاعات شامل ہیں۔ اسی طرح تحصیل دروش کے مجلس شوریٰ کیلئے ظاہرالدین بابر، نو رحسین جان، مولانا یحییٰ، محمد رحمن، محمد ادریس، قاضی چراغ احمد اور محمد اکرام کو ممبر نامزد کیا گیا ہے۔

تحصیل دروش کے امیر مولانا صلاح الدین نے ایک الگ اعلامیئے کے ذریعے پبلک ایڈ کمیٹی کے ممبران کا بھی اعلان کیا ہے جس کے مطابق سابق ممبر تحصیل کونسل روئیدار احمد ساجد، سابق ممبر تحصیل کونسل شیر نذیر، سابق ممبر تحصیل کونسل عبدالسلام،سید فرید حسین جان ایڈوکیٹ، سماجی کارکن رضا حسین، سماجی کارکن پاچہ گل اور سابق وی سی ناظم کیسو شیرین خان کو اس کمیٹی کے لئے ممبر مقرر کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں