325

پی پی پی لویر چترال کاپشاور میں کامیاب جلسہ منعقد کرنے پر صوبائی صدر نجم الدین خان اور انکے ٹیم کو مبارک باد

پاکستان پیپلز پارٹی لویر چترال کے صدر انجںئیر فضل ربی جان جنرل سکرٹری قاضی فیصل احمد سعید اور انفارمیشن سیکرٹری نظارولی شاہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر پشاور میں ایک کامیاب جلسہ منعقد کرنے پر پارٹی کے صوبائی صدر نجم الدین خان اور انکے ٹیم کو مبارک بادپیش کیا ہے اور ساتھ صوبائی ڈپٹی انفارمیشن سکرٹری سلیم خان کا بھی شکریہ ادا کیا ہے کہ انہوں نے بھی چترال کی کابینہ کے ساتھ مکمل تعاون کرکے جلسہ گاہ میں چترالی کیمپ کو رونق بخشی۔۔۔۔۔۔اس کے علاوہ انہوں نےچترال سے آئے ہوئے کابینہ کے دیکر اراکین پی ایس ایف، پی وائی کے نمائندگان پشاور میں مقیم تمام چترالی باشندوں کا بھی شکریہ ادا کیا ہے کہ جنہوں نے جلسہ میں بھر پور شرکت کرکے ہماری حوصلہ افزائی کی اور جلسے کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کیا۔انہوں نے پی پی پی اپر چترال کی قیادت کو بھی مبارک باد پیش کرتے ہوئے انکی کردار کی تعریف کی اور کہا کہ اسی جوش و جذبے کے ساتھ ہم انے والے بلدیاتی الیکشن اور بعد میں جنرل الیکشن میں بھی مکمل کامیابی حاصل کرینگے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں