391

وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق گلگت بلتستان میں مثالی بلدیاتی نظام متعارف کرائیں گے/وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا ہے کہ فوڈ سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے زراعت کا شعبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ جدید طریقوں کے ذریعے زرعی شعبے کو فروغ دیا جائے گا۔ وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق گلگت  بلتستان میں مثالی بلدیاتی نظام متعارف کرائیں گے۔ وسائل کا منصفانہ تقسیم اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔ مقامی کمیونٹی کی شراکت کے بغیر حقیقی معنوں میں پائیدار تعمیر و ترقی ممکن نہیں ۔ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان خالد خورشید نے سونی جواری سنٹر فار پبلک پالیسی کی جانب سے دی جانے والے بریفنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان خالد خورشید نے کہا کہ گلگت  بلتستان میں سوشل رجسٹری کا قیام عمل میں لایا جارہاہے جس کے تحت صحیح ڈیٹا تیار کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان خالد خورشید نے کہا کہ مقامی حکومتوں کو وسائل اور فیصلہ سازی کے اختیارات دیں گے۔ صوبائی سوشل رجسٹری کے تحت حقدار اور غریب طبقے کی مدد کی جائے گی۔ صحت کے شعبے کو بہتر بنانے کیلئے جنرل نرسز کی کمی دور کی جارہی ہے۔ صوبے میں نرسنگ کا لج کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔ گلگت  بلتستان میں میڈیکل کالجوں کے قیام کیلئے منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ سونی جواری سنٹر فار پبلک پالیسی کے تحت سوشل پروٹیکشن پالیسی بنانے کے حوالے سے وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان خالد خورشید کو بریفنگ دی گئی۔ صوبائی سطح پر سوشل رجسٹری کا قیام عمل میں لایا جارہاہے جس کے تحت غریب اور حقدار لوگوں کی مدد کی جائے گی۔ تمام فلاحی ادارے ایک ہی سوشل رجسٹری کے ذریعے حقدار لوگوں کی مدد کریں گی جس سے غریب اور مستحق لوگوں کو ریلیف مل سکے گا۔ مقامی حکومتوں کو سوشل پروٹیکشن کیساتھ منسلک کیا جائے گا تاکہ حقدار کو حق مل سکے۔ لوکل گورنمنٹ سسٹم کے حوالے سے قانون سازی کے بارے میں بھی وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان خالد خورشید کو بریفنگ دی گئی۔ تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے مثالی لوکل گورنمنٹ کا نظام متعارف کرانے کیلئے درکار قانون سازی کی جائے گی۔ گلگت  بلتستان کو پلاسٹک فری بنانے کے حوالے سے بھی وزیر اعلیٰ کو بریفنگ دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں