264

وحدت اساتذہ لوئیر چترال کا اجلاس, مفتی سعید الحق دوبارہ صدر منتخب

وحدت اساتذہ لوئیر چترال کا اجلا س زیر صدارت مولانا رشید احمد ضلعی ناظم انتخابات گورنمنٹ دارالعلوم چترال شاہی مسجد میں منعقد ہوا۔اجلا س میں وحدت اساتذہ کے اراکین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔اجلاس کا آغاز مفتی ضیاء اللہ کی تلادت کلام پاک سے ہوا ۔اسٹیج سیکرٹری کے فرائض قاضی محب الرحمان نے انجام دی۔ مولانا محمد قاسم ایس ٹی ٹی نے وحدت اساتذہ کے کی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔اس کے بعد مفتی سعید الحق صدر گورنمنٹ دار العلوم دروش نے سابق صدر وحدت اساتذہ نے وحدت اساتذہ کے سابقہ کابینہ کی جامع رپورٹ پیش کی۔بعد ازاں ضلعی ناظم انتخابات نے انتخابی کاروائی کا آغاز کیا۔ تمام شرکاء نے اتفاق رائے سے سابقہ سیٹ اپ پر اعتماد کرتے ہوئے اور ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے دوبارہ مفتی سعید الحق کو وحدت اساتذ ہ چترال لوئیر کے لئے صدر اور قاضی ولی الرحمان انصاری کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا۔ نومنتخب صدر نے تمام اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وحدت اساتذہ کو مزید فعال کرنے کے لئے اپنی تجاویز پیش کی ،جس کو تمام شرکاء نے قبول کیا۔ مفتی سعید الحق نے فائیر ووڈ الاونس کے حوالے گورنمنٹ کے حالیہ نوٹیفیکیشن کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حال ہی میں وزیر اعلیٰ کے اعلان کردہ مارکیٹ ریٹ کے مطابق فائیر ووڈ الاونس کی نوٹیفکیشن جاری کرکے اساتذہ کی تشویش کو دور کیا جائے ورنہ ہم سخت احتجاج پر مجبور ہونگے۔ اجلاس ناظم انتخابات کے اختتامی کلمات اور مولانا تنویر الرحمان شیخ الحدیث دار العلوم ربانیہ دروش کی دعائیہ کلمات سے اختتام پذیر ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں