602

ڈپٹی رینچ آفیسر وائلڈ لائف موڑکھو رینج ظفر اللہ وفا ؔ کی بروقت کاروائی، دوشکاری رنگے ہاتھ گرفتار، اسلحہ سمیت مارخور برآمد 

اپرچترال تریچ (نامہ نگار) اطلاعات کے مطابق وائلڈ لائف موڑکھو تریچ رینچ کے ڈپٹی رینچ آفیسر ظفر اللہ وفا ؔ نے زرائع سے اطلاع ملنے پر لونگول ویلی میں اپنے ساتھی ہیڈ واچر علی اکبر جان کے ساتھ ناکہ بندی کرکے دو شکاری رنگے ہاتھ گرفتار کر کے ان کے  قبضے سے شکار شدہ مارخور اسلحہ سمیت برآمد کرکے وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کردئے ہیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق بدھ او رجمعرات کی درمیانی شب خفیہ طلاع ملنے پر وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ موڑکھو رینج کے ڈپٹی رینج آفیسر ظفر اللہ وفا ؔ نے اپنے ساتھی ہیڈ واچر علی اکبر جان کے ساتھ لونگول درے میں ناکہ بندی کرکے دو شکاری کو موقع پر گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے اسلحہ سمیت ذبح شدہ مارخور سری پائے سمیت برآمد کرکے ڈیپارٹمنٹ کو اطلاع دی ہے اسی طرح لونگول،روشگول اور اتھک درے میں نایاب نسل کے سینو لیپرڈ اور مختلف نسل کے مارخوروں کی سخت حفاظت جاری ہے۔ہمارے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی رینچ آفیسر وائلڈ لائف موڑکھو رینج ظفر اللہ وفا ؔ  کا کہنا تھا کہ ان کے ساتھی ہر وقت مستعدی کے ساتھ اپنے فرائض منصبی سر انجام دے رہے ہیں کسی کو بھی غیر قانونی شکار کی اجازت نہیں دی جائے گی ان لوگوں کے ساتھ قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی مارخور چترال کے قیمتی سرمایہ ہیں ان کی تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے کسی بھی غیر قانونی شکار کرنے والے پر بھاری جرمانہ بھی عائد کیا جاسکتاہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں