377

20اپریل تک حکومت نے کوئی قدم نہ اُٹھایاعوام بروغل روڈ مکمل بندکرنے پر مجبور ہوں، زندگی کوبچانے کے لئے چرس اورآفیون کی کاشت دوباہ شروع کریں گے ۔

چترال (ڈیلی چترال نیوز)گذشتہ روزبریپ کے معتبرات اورعلاقے کے تعلیم یافتہ خواتین کاایک ہنگامی اجلاس زیرصدارت صدرکلسٹرمیررحیم خان منعقدہواجس میں حاضرین نے متفقہ طورپر حکومت کواپنے علاقے کے ساتھ کئے جانے والی ناانصافیوں کے سلسلے میں پانچ نکات پر مشتمل ایک قرارداد پاس کئے ۔جس میں انہوں نے کہ فوری طور پر 2015ء کے سیلاب سے دہ کریم آباداوررحیم آباد کے متاثرہ چھ چینلز کی بحالی کا مطالبہ کیا گیا، مذکورہ چینلز کی عدم بحالی کی وجہ سے فصلات اورپودے جل کرختم ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا ۔کہ چونکہ علاقے میں خوراک کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے ۔ اس لئے حکومت ان چینلوں کی تعمیرتک متاثرہ افراد کے لئے راشن کی فرہمی کابندوبست کرے۔ انہوں نے اس امر کا اظہار کیا ۔ کہ سیلاب متاثرین کی ویریفکشن ہوچکی ہے لیکن تاحال وہ امداد سے محروم ہیں ۔انہوں نے کہاکہ 2015ء کے خطرناک زلزلے میں گاؤں بریپ سب سے زیادہ متاثرہواہے حکومت نے کچھ افرادکوامدادی رقم اورراشن تقسیم کی ۔اکثراوراصل حقداروں کی دوبارہ ویریفیکیشن ہونے کے باوجود اُنہیں امدادی رقم اورراشن مہیانہ کئے گئے۔ انہوں نے کہاکہ 2015ء کے سیلاب اورزلزلے کے موقع پروزیراعظم پاکستا ن محمدنوازشریف چترال آکرپورے چترال کوآفت زدہ قراردے کربینک کے قرضے معاف کردیاتھا ۔ مگر تاحال اس حوالے سے ڈائریکٹیوز اور احکامات نہ آنے کے باعث بینک والے لوگوں کو تنگ کر رہے ہیں ۔ اس لئے یہ قرضے بلاتاخیر معاف کرنے کا حکم نامہ بینکوں کو ارسال کرکے لوگوں کو اس مصیبت سے نکالا جائے ۔علاقے کے عمائدین نے اے کے ار ایس پی کے زیر نگرانی تعمیر شدہ بریپ اورپھشک بجلی گھر ، چینل ، ٹرا نسفارمرا ورپائپ کی دوبارہ تعمیر کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ عوام اس بجلی کی مرمت کے سلسلے میں مختلف اداروں کی کم وبیش بائیس لاکھ روپے کا قرض دار ہے اورعوام بریپ اس قرضے کی ادائیگی کے قابل نہیں ۔ دہ رحمان آباد،کریم آباداورڈوک بریپ سیلاب متاثرین کیلئے بحالی کابندوبست کیاجائے ۔ انہوں نے خبردار کیا 20اپریل تک اگرحکومت نے کوئی قدم نہ اُٹھایاتوعوام بروغل روڈ کوہرقسم کی ٹریفک کے لئے مکمل بندکرنے پر مجبور ہوں گے ۔ انہوں نے یہ بھی دھمکی دی۔ کہ حکومت نے توجہ نہیں دی ۔ تو وہ اپنی زندگی بچاناے کیلئے ہم اپنے زندگی کوبچانے کے لئے چرس اورآفیون کی کاشت دوباہ شروع کریں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں