344

گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج بونی اپر چترال کی طالبات نے احتجاج کی اور چترال بو نی روڈ خندان کے مقام پر بلاک

چترال ( محکم الدین ) گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج بونی اپر چترال کی طالبات نے احتجاج کی اور چترال بو نی روڈ خندان کے مقام پر بلاک کی ۔ جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ طالبات کلج میں اساتذہ کی خالی اسامیاں پر کرنے کا مطالبہ کر رہی تھیں ۔ طالبات کا کہنا تھا ۔ کہ کالج میں 24 اساتذہ میں سے 12 اسامیاں خالی ہیں ۔ جس سے ان کی تعلیم بری طرح متاثر ہورہی ہے ۔ جبکہ انہیں شدید سردی میں دور دور سے بھاری اخراجات برداشت کرکے کالج آنا پڑتا ہے ۔ لیکن کالج فضول وقت گزاری پر مجبور ہیں ۔انہوں نے کہاکہ کالج میں اساتذہ کی ٹرانسفر ہونے کے کچھ ہی دنوں بعد وہ مختلف طریقوں سے دوسری جگہ تبدیل کرتی ہیں ۔ یو ں اساتذہ کی تعداد پوری ہونے کی بجائے دن بدن کم ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا ۔ کہ وہ اپنا احتجاج اس وقتتک جاری رکھیں گی ۔ جب تک اساتذہ کی خالی آسامیاں پر نہیں کی جاتیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں