250

اپر چترال میں 5روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح

اپرچترال/ ڈپٹی کمشنر اپر چترال   محمد علی   نے کیٹیگری ڈی ہسپتال بونی میں بچوں کو پولیوکے قطرے پلاکر 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ طور پر افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپر چترال  ذوالفقار تنولی ، ڈی،ایچ،او اپر چترال، ایم،ایس، اور EPI کوآرڈینیٹر اپر چترال بھی موجود تھے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپر چترال نے بھی بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے اس مہم میں شامل تمام پولیو ورکز کو انسداد پولیو مہم کو کامیاب کرنے اور ضلع اپر چترال کو پولیو سے پاک کرنے کے لئے اپنے فرض منصبی احسن طریقے سے نبھانےپر زور دیا۔ اس طرح انہون نے تمام لوگوں سے اپنے بچوں کو پولیو کےقطرے پلانے کی اپیل کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں