352

اپر چترال لاسپور(بروک)سے گلگت جانے والی گاڑی غذر تھنگۓ کے مقام پر حادثے کا شکار ،گاڑی میں سوار 11 مسافروں میں سے ایک نوجوان جان بحق، تین مسافر زخمی

پھنڈر(محبت دانش) اپر چترال لاسپور(بروک)سے گلگت جانے والی گاڑی غذر تھنگۓ کے مقام پر حادثے کا شکار ۔گاڑی میں سوار 11 مسافروں میں سے ایک نوجوان جان بحق، تین مسافر زخمی۔گاڑی میں سوار دیگر مسافر معجزانہ طور پر بچ گۓ ہیں۔حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے۔تفصيلات کے مطابق ولز جیپ نمبر بی اے 2854 جسے ڈراٸیور احمد قبول ولد حاضر قبول چلا رہا تھا۔یہ گاڑی چترال(بروک) سے تعلق رکھنے والے 11 مسافروں کو لے کر گلگت جارہی تھی،10بجےغذر تھنگۓ کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث سڑک سے نیچے جا گری۔گاڑی میں سوار 11 مسافروں میں سے ایک 25 سالہ نوجوان علی نواز خان ولد رستم خان ساکن بروک جان بحق جبکہ سلطان بیگ ولد رحمت بیگ،غلام اللہ ولد دور ناٸی اور حسین خان ولد طوطی خان ساکنان بروک چترال زخمی ہوگۓ ہیں۔زخميوں کو گلگت ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور لاش کو گوپس ہسپتال میں پوسٹمارٹم کرنے کے بعد جمعہ کی رات کو ہی چترال بروک روانہ کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ایک آدمی جان بحق تین زخميوں کے علاوہ دیگر مسافر معجزانہ طور پر بچ گۓ ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے۔پولیس تھانہ گوپس نے ملزم ڈراٸیور احمدقبول ولد حاضر قبول کو گرفتار کر کے ان کے خلاف 40/2021 بجراٸم 229،320،327 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں