464

تفریحی میلوں کا انعقادسر کاری سرپرستی میں کیا جائیگا۔مظفر سید ایڈوکیٹ

پشاور(نمائندہ ڈیلی چترال)خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ پختون قوم نے دہشت گردی کے خاتمے اور قیام امن کیلئے جانوں کے نذرانے سمیت بیش بہا قربانیاں دی ہیں کیونکہ پختونوں کی پاکستان کیلئے خیر خواہی اوراسلام کیساتھ محبت اپنا ثانی نہیں رکھتی بدقسمتی سے ماضی میں انکے خلوص کا غلط فائدہ اٹھایا گیا بلکہ ان کا استحصال کیا گیا مگر اب ایساہرگز نہیں ہونے دیا جائے گاان خیالات کا اظہارانہوں نے تیمرگرہ میں دیر بہار امن میلہ کے اختتام پر تقسیم انعامات کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لوئر دیر عرفان اللہ خان وزیر،ڈسٹرکٹ ناظم حاجی محمد رسول خان،ڈسٹرکٹ نائب ناظم عبدالرشید،تحصیل ناظم تیمرگرہ محمد ریاض ایڈوکیٹ، اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ محمد ایاز خان ،ٹی ایم او عطاء اللہ خان و دیگر حکام بھی موجود تھے انہوں نے صوبے بالخصوص لوئر دیر کے شہدائے امن کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ان شہداء کی قربانیوں کی بدولت آج پائیدار امن قائم ہے انہوں نے کہا کہ نئی نسل تاریخ کا مطالعہ کرے کیونکہ جو قومیں اپنی تاریخ کے نشیب وفراز سے با خبر نہ ہوں وہ ترقی نہیں کرسکتیں علاقے میں ترقیاتی کاموں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تیمرگرہ سٹی کی ترقی کیلئے ماسٹر پلان تیار کیا گیا ہے جسمیں سپورٹس سٹیڈیم اورچلڈرن پارک کیلئے بھی رقم مختص کی گئی ہے اسی طرح سترہ کروڑ روپے کے خرچ سے گلی کوچوں کو بھی پختہ کیا جا رہا ہے جبکہ صاف پانی کی فراہمی کیلئے گریوٹی سکیم کی فزیبلیٹی تیار کرنے پر کام تیزی سے جاری ہے اور اس لحاظ سے یہ ایک ماڈل سٹی ہوگا انہوں نے دیربہار امن میلہ کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ اس طرح کی میلوں کا انعقاد آئندہ سر کاری سرپرستی میں کیا جائیگا تاکہ امن کی فضاء سے لوگ مستفید ہو سکیں اور نئی نسل کی بہترین صلاحیتوں کو اجاگر کیا جا سکے مظفر سید ایڈوکیٹ نے کہا کہ میلہ میں سول سوسائٹی اور سیاسی پارٹیوں کے کارکنوں نے جس گرمجوشی سے شرکت اور اتحاد و یگانگت کامظاہرہ کیا ہے اس سے نفرتوں کا خاتمہ اور محبت کی فضاء قائم ہو گی تقریب کی آخر میں طلباء طالبات ،سول سوسائٹی، صحافیوں اور سیاسی رہنماؤں کو ان کی بہترین کارکردگی پرا یوارڈز، سرٹیفیکیٹ اورشیلڈ دیئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں