256

اسماعیلی والنٹیرز بانگ یارخون ہمیشہ کی طرح سڑکوں کی مرمت شروع کی۔

رپورٹ (ایس شہاب الدین)
13 دسمبر کے قریب اتے ہی اسماعیلی والنٹیرز بانگ کونسل نے سڑکوں کی صفائی ، ستھرائی کا اغاز کیا۔ بڑوں کو دیکھ کر بچوں کے جذبات بھی دیدنی ہے۔رضا کار خدمتگاران نے 13 دسمبر کو اسماعیلی مسلم کمیونٹی کے روحانی پیشوا اور حاضر امام ہزہائنس پرنس کریم آغا خان کی سالگرہ کے تقریبات کی خوشی میں انسانیت کی خدمت کو اولین ترجیح دیتے ہیں۔ ایک نویں کلاس کے طالب علم نے بتایا کہ وہ اور اسکے خاندان کرونا وائرس کے نئے لہر کی وجہ سے حکومتی احکامات کو مد نظر رکھکر سالگرہ کی تقریب پر پابندی کی وجہ سے سڑکوں کی مرمت میں دلچسپی سے حصہ لے رہے ہیں۔ ان کے مطابق انسانیت کی خدمت اپنے ایریاز میں خراب سڑکوں کی مرمت بہتری صفائی ستھرائی سے ، مسافروں اور بیماروں کی تکلیف میں کمی آسکتی ہے۔ شیر علی ایک ریٹائرڈ فوجی ہے، ان کے مطابق ایک باعزت ،پر امن شہری اور حب الوطنی کے لئے یہ جذبہ ضروری ہے، کہ اپنے حصے کا دیا جلایا جائے جس سے نہ صرف دنیاوی خوشی حاصل ہوتی ہے بلکہ دونوں جہانوں میں کامیابی کی صمانت ہے۔ پیار علی اکنامک پلاننگ بورڈ کے چئر پرسن ہیں، اپنے گاؤن کے والنٹیرز کے ساتھ بہت لگن سے سڑکوں پر ہوتا ہے۔محمد ولی اسماعیلی کونسل بانگ کے پریذیڈنٹ نے اپنے ایک بیان میں تمام والنٹیئرز کو حراج تحسین اور سلام پیش کرتے ہوئے کہا ، کہ وہ اپنے کونسل کے والنٹیرز کے بے لوث خدمت پر فخر کرتے ہیں۔ دوران صفائی مختلف مقامات پر نالوں اور کھڈوں کی بھرائی ، آبی گذرگاہوں پر عارضی پل ، اور سکول کے بچوں کے راستوں سے برف ہٹا کر مٹی ڈال دئے گئے ۔اس کارخیر کو دیکھکر یارخون ڈرائیور یونین کے نائب صدر سعید اکبر اور دوسروں نوجوانوں رضا کاروں کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں