305

ریشن دومن گول کے مقام پرخرب سڑک کو اسماعیلی رضاکاروں نے اپنی مددآپ نے مرمت کی

چترال(ڈیلی چترال نیوز)اپرچترال کے ریشن دومن گول کے مقام پرٹھنڈکی وجہ سے نالے میں پانی جم گیاہے ۔اسماعیلی کمیونٹی کے رضاکاروں نے سماجی کارکن (ر)صوبیدارمیجرمیربہادرکی زیرقیادت  اپنی مددآپ کے تحت  گھروں سے بلچہ،کودال ہتھ ریڑی اٹھاکرریشن گول کے مقام پرمٹی ،بچری اورریت ڈالکرسڑک کوہموارکرتے ہوئے گاڑیوں کی آمددرفت میں آسانی کی۔انہوں نے  کہاکہ نالے پرموجودپانی اس طرح جم جاتاہے کہ اس پرچلناخطرناک  ہے جہاں  گاڑیاں ،موٹرسائیکل اوردیگرمشینری کافی  مشکل سے گزرتے تھے ۔اسماعیلی رضاکاروں نے  13 دسمبر کو اسماعیلی مسلم کمیونٹی کے روحانی پیشوا اور حاضر امام ہزہائنس پرنس کریم آغا خان کی سالگرہ کے تقریبات کی خوشی میں انسانیت کی خدمت کو اولین ترجیح دیتے  ہوئے خراب سڑکوں کی مرمت اور صفائی  پراپناحصہ ڈالکرمسافروں اور بیماروں کی تکلیف میں کمی لانے کی ہرممکن کوشش کررہےہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں