358

گولین گول پاور پراجیکٹ کے ٹرانسمیشن لائن کوعلاقہ بروز میں دریا کے اس پار قدیمی روڈ کے ساتھ گزارنے کا مطالبہ

پشاور( محکم الدین سے ) جماعت اسلامی صوبہ خیبر پختونخوا کے ناظم مالیات اور یونین کونسل بروز کے سابق ناظم عبدالحق نے گولین گول پاور پراجیکٹ کے ٹرانسمیشن لائن کوعلاقہ بروز میں دریا کے اس پار قدیمی روڈ کے ساتھ گزارنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع چترال اکثرو بیشتر پہاڑی اور ڈھلواں علاقہ ہے ۔زرعی اور ہموار زمینیں نہ ہونے کے برابر ہیں ان پر بھی بجلی کے ٹرانسمیشن لائن گزارناعوام پر ظلم وزیادتی اور ان کو ہجرت اور فاقہ پر مجبور کر نا ہے۔انہوں نے ایک اخباری بیاں میں کہا کہ ٹھیکدار اپنی آسانی کی خاطر علاقہ بروز کی آبادی اور زمینوں پر سے ٹرانسمیشن لائن گزارنے پر بضد ہیں حالانکہ دریا کے اس پار قدیمی روڈٹرانسمیشن لائن کیلئے بہتریں گزرگاہ ہے اور قدیم ڈاک خانہ اور رسل و رسائل کا بھی یہی واحد اور آسان راستہ تھا انہوں نے کہا کہ زمینوں کے لئے بھاری قیمت ادا کئے بغیر وہاں ٹرانسمیشن لائن کوگزارا جا سکتا ہے جوہمیشہ کیلئے محفوظ،پائیدار ،عوامی امنگوں کے عین مطابق،کم لاگت والی اور غیرضرر رسان ہے۔انہوں نے حکومت وقت اورمتعلقہ ذمہ داروں سے مطالبہ کیا ہے کہ سیلاب اور زلزلہ ذدہ عوام کومزید تنگ کرنے کے بجائے ان کیلئے آسانیاں اورتعاون کی راہیں پیدا کی جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں