437

ممبرقومی اسمبلی چترال مولانا عبدالاکبر چترالی بکرآباد بالا کے مقام پر اپنی صوابدیدی فنڈسے تعمیر ہونے والی لنک روڈ کی پختگی کے کام کی افتتاح کیا

چترال (نمائندہ ) قومی اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر مولانا عبدالاکبر چترالی نے کہا ہے کہ روڈ انفراسٹرکچر اور بجلی کی ترسیل ان کی خصوصی ترجیحات میں شامل ہیں اور اپنے گزشتہ خصوصی ترقیاتی فنڈز کے حصول کے بعد انہوں نے ان دو سیکٹروں پر سب سے ذیادہ توجہ دی ہے کیونکہ ترقی کے یہ دو شعبے سب سے ذیادہ توجہ کے طالب تھے اور علاقے کی جعرافیائی وسعت کی وجہ سے ان پر بہت ہی کثیرفنڈخرچ کرنے کی ضرورت ہے۔ پیر کے روز چترال ٹاؤن کے بکرآباد بالا کے مقام پر اپنی صوابدیدی فنڈسے تعمیر ہونے والی لنک روڈ کی پختگی کے کام کی افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بحیثیت ایک منتخب نمائندہ ہر علاقے کی ضروریات کا مکمل طور معلومات حاصل ہیں اور شہر میں واقع اس گاؤں میں لنک روڈ کی سہولت کی اہمیت سے انکار کسی کو نہیں ہوسکتا۔ مولانا چترالی نے کہاکہ اس منصوبے پر 41لاکھ95ہزار روپے لاگت آئے گی۔ اس موقع پر علاقے کے عمائیدین کثیر تعداد میں موجود تھے جبکہ گاؤں کے باشندوں کی طرف سے فخر عالم نے ایم این اے کا شکریہ ادا کیا۔ جماعت اسلامی ضلع لویر چترال کے جنرل سیکرٹری وجیہہ الدین بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں