269

پاکستان پیپلز پارٹی اپر چترال کے تحصیل مستوج کے کارکنوں اور ورکروں کی ایک اہم میٹنگ صوبیدار خوش والی خان کے دولت خانہ میں منعقد

گزشتہ روز مستوج میں پاکستان پیپلز پارٹی اپر چترال کے تحصیل مستوج کے کارکنوں اور ورکروں کی ایک میٹنگ صوبیدار خوش والی خان ہاؤس میں منعقد ہوئی۔ اس میٹنگ میں تحصیل مستوج کے مختلف علاقوں یعنی پرواک، مستوج، لاسپور، چونج ، پرکوسپ، چپاڑی، کارگن، بریپ اور یارخون کے مختلف علاقوں سے پارٹی کے چیدہ چیدہ ورکرز اور جیالوں نے شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ کابینہ اپر چترال کے صدر امیراللہ ، وائس پریزیڈنٹ  پرویز لال اور انفارمیشن سیکرٹری سید کوثر علی شاہ بھی میٹنگ میں شرکت کی۔ میٹنگ کا ایک ہی ایجنڈا تحصیل مستوج کے لیے تنظیم سازی رکھا گیا تھا۔ اس میٹنگ میں علاقے کے تمام ورکروں اور جیالوں نے باھمی مشاورت اور اتفاق رائے کے ساتھ تحصیل مستوج کے معروف سماجی و سیاسی شخصیت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درینہ اور مخلص کارکن  سید قمرالدین شاہ  آف چونج کو پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل مستوج کیلئے صدر اور مستوج کے نامور سماجی اور سیاسی شخصیت اور پارٹی کے نہایت مخلص ورکر جناب سلطنت جان صاحب کو پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل مستوج کیلئے جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا۔ اور باقی عہدوں کو بھی علاقائی حساب سے تقسیم کرنے پر اتفاق ہوا۔
اس موقع پر مقررین نے اپنے اپنے خطاب میں پارٹی کو مظبوط کرنے اور بھٹو کے وژن اور مشن کو ہر گھر میں دوبارہ عام کرنے پر زور دیا اور بلاول بھٹو زرداری  کی قیادت پر لبیک کہا گیا۔ میٹنگ کے شرکاء سے اپنے خطاب میں صدر امیراللہ  نے تحصیل مستوج کی کابینہ سازی کو احسن طریقے سے انجام دینے پر تمام ورکروں کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے ورکروں پر زور دیا کہ انے والے بلدیاتی الیکشن کی تیاری اور پارٹی کو تحصیل لیول سے وی سی لیول تک جتوانے کے لیے آج سے کام شروع کرے اور اس دفعہ حالات پیپلز پارٹی کے لیے سازگار بھی ہیں اور پی ٹی ائی کی عوام دشمن حکومت عوام تنگ آ چکی ہے۔ اس حکومت کی کمر توڑ مہنگائی نے غریب عوام کی زندگی کو اجیرن کر رکھی ہے۔ ورکرز اور کارکن پارٹی کو مظبوط کرنے میں اپنا کردار ادا کرے اور انشاء اللہ جیت ہماری ہی ہوگی۔ میٹنگ کے شرکاء سے سابق صدر تحصیل مستوج غلام مصطفیٰ استاد، وائس پریزیڈنٹ پرویز لال، انفارمیشن سیکرٹری سید کوثر علی شاہ، سابق وی سی ناظم پرواک عید علی، سابق وی سی ناظم بریپ جناب سید اکبر حسین و دیگر نے بھی خطاب کیا اور نئے منتخب ہونے والے تحصیل کے صدر اور جنرل سیکرٹری کو مبارکباد دی۔
تحصیل مستوج کابینہ کے دیگر عہدوں کے ناموں کے اعلان کے ساتھ سب تحصیل اپر مستوج کیلئے بھی کابینہ سازی کو حتمی شکل دیکر نوٹیفکیشن کیلے ڈسٹرکٹ کابینہ کو جلد ارسال کر دیئے جائینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں