265

رامان بجلی گھر کی تالہ بندی کو چار دنوں کے لئے موخر کردیا گیا ہے/سابق ناظم قیوم شاہ

چترال (نمائندہ ) یونین کونسل لاسپور کے سابق ناظم قیوم شاہ نے کہا ہے کہ اے کے آرایس پی کے اعلیٰ حکام کی طرف سے ان سے رابطہ اور مسئلے کا حل نکالنے کی یقین دہانی کے بعد انہوں نے رامان بجلی گھر کی تالہ بندی کو چار دنوں کے لئے موخر کردیا گیا ہے۔ بدھ کے روز جاری کردہ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں انہوں نے شندور یوٹیلیٹی کمپنی کے ساتھ معاملات طے نہیں پاجانے پر بجلی گھر کی تالہ بندی کے لئے 15دسمبر کا ڈیڈ لائن دیا تھا جس میں ادارے کے حکام کی درخواست پر توسیع دی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں