436

سپریم کورٹ آف پاکستان کا ملازمین کی بحالی کے کیس کے حوالے سے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے حق کا فتح قرار دیا ہے/ پی پی پی چترال

چترال (نمائندہ ) پی پی پی ضلع لویر چترال کے صدر انجینئر فضل ربی جان، جنرل سیکرٹری قاضی فیصل اور انفارمیشن سیکرٹری نظار ولی شاہ نے اپنے ایک مشترکہ اخباری بیان میں سپریم کورٹ آف پاکستان کا ملازمین کی بحالی کے کیس کے حوالے سے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے حق کا فتح قرار دیا ہے جس سے ہزاروں غریب گھرانوں کا چولہادوبارہ جلنا شروع ہوگا جوکہ فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ پی پی پی غریب پرور اور غریب دوست پارٹی ہے جس نے ہمیشہ غریبوں کے لئے روٹی، کپڑا اورمکان کو مقدم رکھا ہے اور غریبوں کو ملازمت دلانے کا مقصد بھی یہی تھا۔ پی پی پی کے رہنماؤں نے کہا کہ چترال سے بھی متعدد افراد ا ن ملازمین میں شامل تھے اور اس عدالتی فیصلے سے ان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پی پی پی غریبوں کے لئے جہدوجہد کا سفر جاری رکھے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں