272

سنئیر سول جج ایڈمن چترال غلام حامد کےہاتھوں منشیات کی بڑی مقدار عدالت کے احاطے میں تلف

چترال ( محکم الدین )سنئیر سول جج ایڈمن چترال غلام حامد نے اپنے ہاتھوں سے منشیات کی بڑی مقدار عدالت کے احاطے میں تلف کی ۔اس موقع پر پبلک پراسکیوٹر بھی موجود تھے ۔ سنیئر سو ل جج ایڈمن نے منشیات کے بارے میں صحافیوں کو بتایا ۔ کہ تھانہ چترال ، تھانہ ایون ، تھانہ لٹکوہ اور تھانہ کوغذی میں منشیات کے پندرہ کیسز رجسٹرڈ ہوئےتھے ۔ اورمجموعی طور پر 320گرام چرس ، 98 گرام افیون اور 21 لیٹر شراب برآمد کئے گئے تھے ۔ اور یہ مذکورہ تھانہ جات کی ماہ اکتوبر اور ماہ نومبر کی کارردگی تھی ۔ جنہیں تلف کیا جارہاہے ۔ بعد آزان سنئیر سول جج ایڈمن نے خو د شراب تلف کی ۔ اور چرس افیون کو آگ لگائی۔ اس موقع پر پی پی بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں