334

جماعت اسلامی کا آئندہ انتخابات میں مذہبی جماعتوں سمیت کسی بھی سیاسی جماعت سے اتحاد نہ کرنے کا اعلان۔ آئندہ عام انتخابات میں جماعت اسلامی تنہا الیکشن لڑے گیامیر جماعت سراج الحق

لاہور / جماعت اسلامی کا آئندہ انتخابات میں مذہبی جماعتوں سمیت کسی بھی سیاسی جماعت سے اتحاد نہ کرنے کا اعلان۔ آئندہ عام انتخابات میں جماعت اسلامی تنہا الیکشن لڑے گی، ترازو کے نشان پر ہر حلقے سے امیدوار کھڑے کیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق امیر جماعت سراج الحق نے اپنی پارٹی کی آئندہ الیکشن سے متعلق حکمت عملی واضح کر دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ ان کی پارٹی آئندہ عام انتخابات میں تمام مذہبی جماعتوں سمیت کسی بھی سیاسی جماعت سے اتحاد نہیں کرے گی۔ نیوز رپورٹس کے مطابق امیر جماعت کا کہنا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں جماعت اسلامی تنہا الیکشن لڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ ترازو کے نشان پر ہر حلقے سے امیدوار کھڑے کیے جائیں گے۔   اپنی گفتگو میں امیر جماعت کا کہنا تھا کہ جاگیرداری اور سرمایہ دارانہ نظام کی وجہ سے لوگ مذہبی جماعتوں کو ووٹ نہیں دیتے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے سامنے اپنا انقلابی ایجنڈا لے کر جائیں گے، اسلامی نظام میں ہی تمام مشکلات کا حل ہے۔ اپنی گفتگو میں موجودہ اور سابقہ حکومتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے امیر جماعت نے کہا کہ ملک کی موجودہ تباہی کی ذمہ دار تحریک انصاف، مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلز پارٹی اور ق لیگ کی پالیسیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیٹس کو کا خاتمہ کرکے رہیں گے چاہے کتنی ہی دیر کیوں نہ لگ جائے۔ آئندی انتخابات سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے آنے والے الیکشن کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں پاکستان نیشنل الائنس اور اسلامی جمہوری اتحاد کی وجہ سے جماعت اسلامی کو عوام تک رسائی اور اپنا پروگرام پیش کرنے کا موقع نہیں ملا۔ امیر جماعت نے واضح کیا کہ ان کی پارٹی اب اپنے نظریاتی ایجنڈے پر کام کرے گی جس کے تحت ہر حلقے میں جماعت اسلامی کا امیداوار کھڑا کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں