278

الخدمت فاٶنڈیشن چترال کے لئے جدید ایمبولنس کی فراہمی پر ڈاکٹرشیرشاہ سید اور …..پیس ارگنائزیشن کراچی کا شکریہ

صدر الخدمت فاٶنڈیشن لوٸر چترال عبدالحق اور الخدمت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کوارڈنیٹر اسد کامران کے کوششوں سے کراچی میں ڈاکٹر شیر شاہ سید  نے الخدمت ہسپتال چترال کے ضروریات اور مساٸل کو مدنظر رکھتے ہوۓ پیس نامی آرگناٸزیشن کے تعاٶن سے الخدمت ہسپتال چترال کے لٸے ایک عددجدید ایمبولینس دے دیا اور ایمبولینس اس وقت کراچی میں ادارے کے پاس پہنچا ہے ایمبولینس کو متعلقہ ادارے کے ذمہ دران پشاور پہنچاٸیں گے الخدمت فاٶنڈیشن لوٸر چترال کے صدر عبدالحق اور ہیلتھ کوارڈنیٹر اسد کامران چند دنوں بعد ایمبولینس وصول کرنے پشاورجاٸیں گے۔ پسماندہ ضلع چترال کے غریب عوام اور الخدمت کے ساتھیوں کے ساتھ تعاٶن کرنے پرالخدمت فاٶنڈیشن لوٸیر چترال عبدالحق، الخدمت ہسپتال چترال کے گاٸیناکالوجسٹ ڈاکٹر ناٸلہ نازش اور ہیلتھ کوارڈنیٹر اسد کامران و ہسپتال کےذمہ دران اورالخدمت کے رضاکاروں نےڈاکٹر شیر شاہ سیداور پیس آرگنائزیشن کراچی کا شکریہ ادا کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں