291

ڈاکٹر فیاض علی رومی کو ڈی ایچ او لوئیر چترال تعینات .نوٹیفیکیشن جاری

چترال/ محکمہ صحت خیبرپختونخواہ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی باقاعدہ منظوری کے بعد ڈپٹی ڈائریکٹر ای پی ائی ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز خیبرپختونخوا ڈاکٹر فیاض علی رومی کو  ڈی ایچ او شہزادہ حیدر الملک کی جگہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لوئیر چترال تعینات کرکے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے ۔ واضح رہے ڈاکٹر فیاض علی رومی اپنے پیشے میں مہارت اور محنت کے ساتھ ساتھ انتظامی امور سر انجام دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں ۔ ڈاکٹر فیاض علی رومی ای پی آئی کوآرڈینیٹر ضلع چترال ، ڈی ایچ او اپر چترال ، ڈپٹی ڈی ایچ او لوئیر چترال جبکہ ڈی ایچ او تبادلے سے پہلے ڈپٹی ڈائریکٹر ای پی آئی ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز خیبر پختونخوا خدمات انجام دے رہے تھے۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر فیاض علی رومی ایم-پی-ایچ کی ڈگری آسٹریلیا کی ملبرون یونیورسٹی سے حاصل کر رکھا ہے اور محکمہ ہیلتھ خیبر پختونخوا مینیجمینٹ کیڈر میں گزشتہ کئی سالوں سے خدمات انجام دے رہے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں