Site icon Daily Chitral

چترال کے دو سرکاری سکولوں نے خیبرپختونخواہ بھرمیں بہترین کارکردگی پر انٹرنیشنل سکول ایوارڈ ایوارڈ جیت لیا

ضلع لوئر چترال کے دو سرکاری (مردانہ) سکولوں گورنمنٹ ہائی سکول بلچ اورگورنمنٹ مڈل سکول جغور نے خیبرپختونخواہ بھرمیں بہترین کارکردگی پر انٹرنیشنل سکول ایوارڈ(ISA)ایوارڈ جیت لیا۔بدھ کے روز پشاور میں منعقدہ ایک تقریب میں وزیر تعلیم شہرام خان تراکئی اور دیگر مہمانوں نے انٹرنیشنل سکول ایوارڈ تقسیم کیے۔خیبرپختونخواہ سے صرف 26 سکولوں نے اس طرح کے ایوارڈ حاصل کیے۔ انٹرنیشنل اسکول ایوارڈ برٹش کونسل کی ایکریڈیٹیشن اسکیم ہے جو ان اسکولوں کو انعام دیتی ہے جن کا جائزہ لیا جاتا ہے اور ان کے نصاب میں ایک قابل ذکر عالمی عنصر پایا جاتا ہے۔ اسکولوں کے داخلے کے تین مقامات ہیں: فاؤنڈیشن، انٹرمیڈیٹ، اور ایکریڈیشن۔ یہ اسکیم 1999 میں شروع ہوئی تھی اور تب سے اب تک 1,000 سے زیادہ انٹرنیشنل اسکول ایوارڈز دیے جا چکے ہیں۔ ہر تین سال بعد اسکول کی دوبارہ منظوری درکار ہوتی ہے۔ یہ پہلی بار ہے کہ ضلع چترال لوئر کے سرکاری سکولوں نے یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔ آغا خان ہائیر سیکنڈری اسکول سین لشٹ اورکوراغ نے بھی پرائیویٹ/فاؤنڈیشن اسکولوں سے یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔

Exit mobile version