300

پاکستان پیپلز پارٹی نے تنظیمی سازی..عالمزیب ایڈوکیٹ کو تحصیل چترال کے صدر..تحصیل دروش کے حاجی غازی خان وردگ کو صدر

چترال( نمائندہ ) پاکستان پیپلز پارٹی نے تنظیمی سازی کے سلسلے میں تحصیل چترال اور تحصیل دروش کے لئے پارٹی عہدیداروں کی نامزدگی عمل میں لائی ہے۔ اس حوالے سے پارٹی کے صوبائی قیادت کی طرف سے جاری کردہ اعلامیئے کے مطابق عالمزیب ایڈوکیٹ کو تحصیل چترال کے لئے صدر، نظار شاہ جنرل سیکرٹری اور اقبال حیات کو انفارمیشن سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے جبکہ تحصیل دروش کے لئے حاجی غازی خان وردگ کو صدر، سکندرحیات کو جنرل سیکرٹری اور عمران حسین کو انفارمیشن سیکرٹری مقرر کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں