258

داد بیداد…افغا ن اہداف و مقا صد…ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی

افغان ان 4کروڑ عوام کو کہتے ہیں جنکو اس وقت ہمارے پڑوس میں سنگین معا شی اور سما جی بحران کا سامنا ہے آنے والے مہینوں میں اس آبا دی کو شدید قحط کی صورت حال بھی پیش آسکتی ہے اسلام آباد میں اسلا می ملکوں کی تنظیم او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا غیر معمو لی اجلا س منعقد ہوا جس میں 20مما لک کے وزرائے خا رجہ 10مما لک کے نا ئب وزرائے خا ر جہ اور 437سما جی مندو بین نے شر کت کی اجلا س کے آخر میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور سکر ٹری جنرل حسن ابراہیم طٰہٰ نے مثردہ سنا یا کہ افغا نستان کے لئے ٹر سٹ فنڈ قائم کیا جا ئے گا اگلے سال مارچ کے مہینے میں او آئی سی کا ایک اور غیر معمولی اجلا س ہو گا اجلا س کی بڑی بات یہ تھی ایران اور سعودی عرب دونوں نے اس میں شر کت کی امریکہ کے نما ئیندہ خصوصی بھی اجلا س میں شریک ہوئے سردست یہ بات سامنے نہیں آئی کہ اجلا س کے لئے کیا کیا اہداف اور مقا صد رکھے گئے تھے؟ مارچ کا غیر معمولی اجلا س آنے والا ہے اس کے لئے واضح اہداف اور مقا صد کا ہو نا ضروری ہے اجلا س کی کا میا بی یااس کی نا کا می کو اُن اہداف اور مقا صد کے تنا ظر میں جا نچا جا ئے گا مقا صد اور اہداف مقرر کر تے وقت افغا ن عوام کے بنیا دی مسائل کو سامنے رکھنا ضروری ہے اس وقت افغا ن عوام کو سامنے رکھنا ضروری ہے اس وقت افغا ن عوام کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ امارت اسلا می افغا نستان کی حکومت کو تسلیم کیا جا ئے اگر 57اسلا می مما لک اسلا می حکومت کو تسلیم کرینگے تو چین اور روس بھی اس کو تسلیم کرینگے، یورپ کے آزاد اور خود مختار مما لک بھی تسلیم کرینگے براعظم امریکہ کے مما لک میں سے کیوبا، وینز ویلا، برازیل اور کینڈا بھی اس کو تسلیم کرینگے افغا ن عوام کے 50فیصد مسا ئل صرف اسی ایک اقدام سے حل ہو جا ئینگے افغا نستا ن کے بینکوں کو فعال ہونے میں مدد ملے گی با ہر سے سر ما یہ کا ری آئیگی ملک کے اندر معا شی سر گرمیاں شروع ہو جا ئینگی بے روز گاری میں کمی آئیگی اس اعلا ن کے لئے سر براہ اجلا س کی ضرورت نہیں وزرائے خار جہ کی طرف سے اما رت اسلا می کی حکومت کو تسلیم کرنے کا اعلا ن کا فی ہو گا اس اعلان کے بعد 57اسلا می مما لک ایک ایک ہو کر اما رت اسلا می کو تسلیم کرنے کے اعلا نات کرینگے دوسری اہم بات یہ ہے کہ مستقبل کا صیغہ اور گا، گے، گی والی باتوں سے فائدہ نہیں ہو تا، اسلا می ملکوں کے وزرائے خا ر جہ ما رچ میں یکجا ہو ئے تو افغا نستا ن کے لئے ٹرسٹ فنڈ کے عطیات جمع کر یں اگر ہر ملک ایک ارب ڈا لرٹرسٹ فنڈ میں جمع کرے تو ایک ہی دن میں 57ارب ڈا لر کا فنڈ ہا تھ آجا ئے گا اس کے بعد چین، روس، یو رپی، افریقی اور دیگر ایشیا ئی مما لک بھی اپنا حصہ ڈا لینگے”ہم یہ کرینگے، ہم وہ کرلینگے، ہم افغا ن عوام کو تنہا نہیں چھوڑ ینگے“یہ کھو کھلے نعرے اور کھو کھلی باتیں ہیں ایسی باتوں کا کوئی فائدہ نہیں درین اثنا ء یہ بات خوش آئیند ہے کہ امریکی کا نگریس کے ممبروں نے بائیڈن انتظا میہ کی تو جہ افغا ن عوام کے مستقبل کی طرف دلا تے ہوئے کہاہے کہ ہم نے 20سال افغا ن عوام کی مدد اور تعاون سے اس ملک میں دہشتگر دی کے خلا ف جنگ لڑی ہے ازما ئش کی اس گھڑی میں ان کی مدد کرنا ہماری ذمہ داری ہے عالمی سامراجی اور استعما ری قوتیں افغا نستا ن جیسے مجبور مما لک کو استعما ل کر نے کے بعد ٹیشو پیپر کی طرح پھینک دیتی ہیں اور افغا نستا ن کے ساتھ دوسری بار ایسا ہونے والا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں