311

یونیورسٹی آف چترال کے اکیڈیمکس کونسل کاپہلااجلاس،یونیورسٹی کے اکیڈیمک امور کے حوالے سے اہم فیصلے

چترال(نمائندہ )یونیورسٹی آف چترال کے اکیڈیمکس کونسل کاپہلااجلاس24دسمبر کووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ کی صدارت میں منعقدا ہوا،اجلاس میں یونیورسٹی کے اکیڈیمک امور کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔اجلاس کے دوسرے شرکاء میں یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس،انتظامی آفیسران اورملحقہ کالجز کے نامزد پرنسپلزشامل تھے۔اجلاس میں جن امور کے بارے میں فیصلے کئے گئے ان میں یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات کے بورڈآف سٹیڈیز کے منٹس کی منظوری،گریجویٹس کے سالانہ داخلے،ایڈمیشن پالیسی،سمسٹررولز،ایگزامینیشن رولز کے ساتھ ساتھ دوسرے اکیڈیمک امور شال تھے۔اکیڈیمک کونسل نے یونیورسٹی آف چترال کی ڈگری ڈیزائن کی باضابطہ منظوری دے دی جس سے بہت جلد طلبہ وطالبات اپنی ڈگریاں حاصل کرسکیں گے۔
اجلاس کے اختتام پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ نے اجلاس کے تمام شراکاء کو اکیڈیمک کونسل کے پہلے میٹنگ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔اُنہوں نے امیدا ظاہر کی کہ اکیڈیمک کونسل یونیورسٹی آف چترال کے تعلیمی امور میں اپنا اہم کردار ادا کرتا رہے گا اور یونیورسٹی میں تعلیم کے معیارکو بہتر بنانے کے لئے مستقبل میں بھی رہنمائی اورفیصلے کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں