301

ضلعی انتظامیہ تاجروں کے ساتھ ظلم اور زیادتی کا سلسلہ فی لفور بندکرکے اپنی تاجر دشمنی پالیسی پر نظر ثانی کرے۔تجار یونین چترال

چترال(نمائندہ )تجار یونین لوئرچترال کی ہنگامی اجلاس زیر صدارت بشیراحمد صدر تجار یونین چترال منعقد ہوا۔اجلاس میں کثیر تعداد میں کابینہ اراکین اور تجار برادری نے شرکت کی۔اجلاس میں اس بات پر انتہائی غم اور غصے کا اظہار کیا گیا کہ باربار کی یقین دہانی کے باوجود ضلعی انتظامیہ کی طرف سے نانبائیوں،قصایوں،ریسٹورنٹس وغیر کو نیا نرخنامہ جاری نہیں کیا جارہا اور دوسری طرف سے تاجروں کو بے جا تنگ کیا جارہا ہے۔اجلاس میں کے شرکاء نے کہا کہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں روزانہ کی بنیاد پر مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے لہذا مہنگائی کے حساب سے جلد از جلد نیا نرخنامہ جاری کیا جائے اور تاجروں کو بے جاتنگ کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔

صدر تجار یونین نے کہا کہ ایک طرف معاشی سرگرمیاں نہ ہونے کی قریب ہیں اور دوسری طرف سے تاجروں کوپندرہ پندرہ ہزار جرمانہ کیا جارہا ہے جوکہ تاجروں کے معاشی قتل عام کے مترادف ہے اور ایسادیکھائی دے رہا ہے کہ جان بوجھ کرتاجروں کو ہراساں کیا جارہا ہے تاکہ معاشی سرگرمیاں مزید کمزور ہوں اور بے روزگاری میں اضافہ ہو۔
اجلاس میں متفقہ طورپر ضلعی انتظامیہ چترال سے مطالبہ کیا گیا کہ تاجروں کے ساتھ ظلم اور زیادتی کا سلسلہ فی لفور بندکرکے اپنی تاجر دشمنی پالیسی پر نظرثانی کرے ورنہ احتجاج کا نہ ختم ہونے والاسلسلہ شروع کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں