399

پاکستان تحریک انصاف کی مخصوص ضلعی نشست پر نا قابل شکست

چترال(نمائندہ ڈیلی چترال) الیکشن ٹرابیونل چترال کا فیصلہ بحق نا بیگ ایڈوکیٹ کے بعدجے یوآئی کے امیدوار تراب خان نے ٹرابیونل کے فیصلے کو پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنج سوات / دارلقضاء بذریعہ رٹ پٹیشن چیلنج کیا۔ جو کہ مورخہ14 اپریل2016 کو نابیگ ایڈوکیٹ کے حق میں فیصلہ ہوا ۔ نا بیگ کی طرف سے عالم زیب ایڈوکیٹ اور رحیم اللہ ایڈوکیٹ مقدمے میں وکیل تھے۔ جنہوں نے انتھک محنت سے کیس کی پیروی کی۔ نا بیگ ایڈوکیٹ نے کامیابی کو والدین کی دعاؤں اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے حوصلہ افزائی کا نتیجہ قرار دیا۔ اس کامیابی سے ضلع کونسل چترال میں پی ٹی آئی کی سیٹس 7 سے بڑھ کر 8 ہو گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں