315

گلاف ٹو پروجیکٹ کی وساطت سے جی بی آر ایس پی نے فریضہ انجام د ے کر اہم کردار ادا کیا،فتح اللہ خان

 گلگت(پ ر) صوبائی وزیر اطلاعات،پلاننگ و ڈویلپمنٹ فتح اللہ خان نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کرنا اور اس کے ممکنہ اثرات اور خدشات سے عوام الناس کو آگاہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے گلاف ٹو پروجیکٹ کی وساطت سے جی بی آر ایس پی نے یہ فریضہ انجام د ے کر اہم کردار ادا کیا ہے جس پر ہم جی بی آر ایس پی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ گلاف ٹو کے موسمیاتی تبدیلی کے منصوبے کو عملی جامہ پہناتے ہوئے پانچ ویلیز کی تنظیمات کیلئے تین روزہ تربیتی پروگرام کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات و پلاننگ فتح اللہ خان نے کہا کہ حکومت موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے اس وقت اہم اقدامات اٹھا رہی ہے گلگت بلتستان زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے یہاں کے پہاڑ، برف، گلیشئرز اور گلیشیائی جھیلیں موسمیاتی تبدیلیوں کے زیر اثر ہیں اور ماضی میں ان کے ا ثرات کی وجہ سے کئی ڈیزاسٹرز کا سامنا کرنا پڑا ہے اس لئے گلگت بلتستان کے عوام کو اس حوالے سے آگاہی دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے جی بی آر ایس پی کی مجموعی کارکردگی کی تعریف کی اور گلاف ٹو پراجیکٹ کے موسمیاتی تبدیلیوں سے آگاہی کے تربیتی پروگرام کو کامیابی سے مکمل کرنے پر جی بی آرا یس پی کو خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر انہوں نے تربیتی پروگرام میں حصہ لینے والے پانچ ویلیز حراموش, موٹھاٹ, پریشنگ, تریشنگ اور ہسپر نگر کی خواتین و حضرات میں اسناد بھی تقسیم کئے۔اس موقع پر جی بی آر ایس پی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر عبدالطیف نے صوبائی وزیر اطلاعات و پلاننگ فتح اللہ خان اور جی بی آر ایس پی کے ساتھ صوبائی حکومت کے تعاون کا شکریہ ادا کیا اور امیدظاہر کی کہ صوبائی حکومت علاقے کے وسیع تر مفاد میں جی بی آر ایس پی کی سرپرستی جاری رکھے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں