365

چترال پریس کلب کے انتخابات برائے سال 2022ء مکمل ہوگئے جس میں اتفاق رائے سے ظہیرالدین (روزنامہ ڈان) صدر منتخب

چترال (نامہ نگار) چترال پریس کلب کے انتخابات برائے سال 2022ء مکمل ہوگئے جس میں اتفاق رائے سے ظہیرالدین (روزنامہ ڈان) صدر منتخب ہوگئے۔ دیگر عہدیداروں میں سیف الرحمن عزیز (سماء ٹی۔وی،چیف ایڈیٹرچترال ٹائمز)سینئر نائب صدر، میاں آصف علی شاہ کاکا خیل (پی ٹی وی) نائب صدر، عبدالغفار (روزنامہ جہاد) جنرل سیکرٹری، نورافضل خان (روزنامہ آج) فنانس سیکرٹری اور سید نذیر حسین شاہ (بیوروچیف آج صبح)چیف ایڈیٹرڈیلی چترال ڈاٹ کم آفس سیکرٹری چن لئے گئے۔جمعہ کے روز سابق صدروسینئرصحافی شاہ مرادبیگ کے زیرصدرات انتخابی اجلاس کیاگیا۔ منعقدہ انتخابی اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ گزشتہ سال کے کابینہ کو برقرار رکھا جائے گا۔ اس موقع پرسینئرصحافی شاہ مرادبیگ نے تمام اراکین کاشکریہ اداکیاکہ اُن کے رائے کے اخترام کرتے ہوئے کابینہ کوبرقراررکھنے کا فیصلہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں