225

جماعت اسلامی لویر چترال کے رہنماؤں نے بجلی کے بلوں میں ایف پی اے کے نام سے ٹیکس کو غنڈہ ٹیکس اور غریبوں کی جیب کتری قرار دیتے ہوئے اس کی منسوخی کا مطالبہ

چترال (نمائندہ ) جماعت اسلامی لویر چترال کے رہنماؤں نے بجلی کے بلوں میں ایف پی اے کے نام سے ٹیکس کو غنڈہ ٹیکس اور غریبوں کی جیب کتری قرار دیتے ہوئے اس کی منسوخی کا مطالبہ کیا ہے۔ جنعہ کے روز احتجاجی ریلی نکالنے کے بعد پی آئی اے چوک میں احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت کے رہنما قاضی سلامت اللہ، فضل ربی جان،قاری فدا اور شجاع الحق بیگ نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے غریبوں پر عرصہ حیات تنگ کرنے اور انہیں غربت کے دلدل میں دھکیلنےمی۔ کوئی کسر نہیں چھوڑی اور منی بجٹ اس غریب عوام کے لئے ایٹم بم سے بھی زیادہ مہلک اور تباہ کن ہے۔ انہوں نے منی بجٹ کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے اور ان کا غیض و غضب کسی وقت آتش فشاں کی طرح پھٹ کر عمرانی حکومت کو چلتا کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں