259

جامعہ چترال نے بی اے/بی ایس سی کے سالانہ امتحانات برائے 2021کے نتائج کا اعلان کردیا

چترال (پ۔ر) کنٹرولر امتحانات یونیورسٹی آف چترال کے دفتر سے جاری شدہ اعلامیے کے مطابق بی اے / بی ایس سی سالانہ امتحانات برائے 2021 کے نتائج کا اعلان کردیا گیاہے۔ مذکورہ امتحانات میں کامیابی کی شرح تقریبا 83 فیصد رہی۔ اورامتحانات کے دوران کوئی یو ایف ایم کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ریگولر طلبہ کے ڈی ایم سیز متعلقہ کالج سے وصول کی جاسکتی ہیں جبکہ پرائیویٹ امیدواروں کی ڈی ایم سیز ان کے مستقل پتے پر بذریعہ رجسٹرڈ ڈاک ارسال کی جارہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں