324

اپر چترال میں نوائزپالوشن سے بچنے کے لئے گاڑیوں اور موٹر سائکل سے پریشر ہارنز ہٹانے کا سلسلہ جاری

چترال (نمائندہ  ) اپر چترال میں نوائزپالوشن سے بچنے کے لئے گاڑیوں اور موٹر سائکل سے پریشر ہارنز ہٹانے کا سلسلہ جاری۔ (انتظامیہ)۔ صوبائی حکومت اور ڈپٹی کمشنر اپر چترال  محمد علی  کی ہدایات پر شاہ عدنان اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے ربنواز خان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اور ایس،ایچ،او تھانہ بونی کے ہمراہ ہیڈکوارٹر بونی کے مختلف جگہوں میں ناکہ لگا کر متعدد گاڑیوں سے پریشر ہارنز ہٹادئے۔ انہون نے ٹرانسپورٹرز کو آئندہ کے لئے پریشر ہارنز کے استعمال سے باز رہنے کی ہدایت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں