259

پی پی پی ایک جمہوری پارٹی ہے پاکستان کے ہر ایک شہری اس پارٹی میں شمولیت اختیار کرسکتا ہے ۔ نظار والی شاہ

انفارمیشن سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی لویر چترال نظارولی شاہ نے بعض اخبارات اور سوشل میڈیا میں گردش کرنے والی اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے کہ چکدرہ میں ہونے والے پی پی پی کے مٹینگ میں چترال میں بلدیاتی کنڈیڈیٹ اور ایک سیاسی خاندان کے پی پی پی میں شمولیت کے بارے میں کوئی فیصلہ ہوا ہے انہوں نے مزید کہا کہ صدر پی پی پی خیبرپختونخواہ  نجم الدیں خان کی زیرصدارت اس اجلاس میں چترال کے لیے ایک چار رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے یہ کمیٹی اسی ہفتے چترال آ کر دروش چترال اور بونی میں ورکرز کنونشن بلا کر ورکروں کے رائے کے مطابق ٹکٹوں کا فیصلہ کرینگے اور شھزادہ خالد پرویز کی پی پی پی میں شمولیت کے بارے میں اپنے تخفظات اور رائے کا اظہار کرینگے ورکروں کا کہنا ہے کہ چونکہ اس وقت خالد پرویز اور شھزادہ افتخار الدیں دونوں ایک ہی پارٹی سے منسلک ہیں چونکہ اب اگر خالد پرویز پی پی پی جوائن کرتا ہے اور افتخار الدین مسلم لیگ ہی میں رہتا ہے تو اس سے پی پی پی کو کیا فائدہ ہوگا؟ چونکہ پی پی پی ایک جمہوری پارٹی ہے پاکستان کے ہر ایک شہری اس پارٹی میں شمولیت اختیار کرسکتا ہے لیکن یہ شمولیت بغیر شرط کے ((ان کنڈیشنل ہو۔۔)) ہونئ چاہئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں