265

کالاش وادی رمبور میں عوام کی ٹیلی نار کی ناقص کارکردگی کے خلاف احتجاج

چترال /کالاش وادی رمبور میں عوام نے ٹیلی نار پاکستان کی ناقص کارکردگی کے خلاف اتور کے روز احتجاج کیا۔ کالاش کے سربراہ قاضی شیرزادہ اور سیف اللہ چئیرمین نے احتجاجی مظاہرے کی قیادت کرتے ہوئے کہا کہ اگر ٹیلی نار کمپنی نے تین دن میں نقص کودور کرنے کے لیے ایکشن نہ لیا اور مسئلہ حل نہ کیا تو رمبور کے رہائشی ٹیلی نار پاکستان کے خلاف احتجاج جاری رکھینگے۔اُنہوں نے کہا کہ بوسٹر کے لیے ایندھن کی کمی کے باعث نیٹ ورک بند رہتا ہے۔ سسٹم سولر سسٹم پر چلتا ہے، سورج نکلنے کے بعد نیٹ ورک خود چلتا ہے، اور جب سورج پہاڑ کے پیچھے چلا جاتا ہے تو نیٹ ورک بند ہو جاتا ہے، جس کے وجہ سے کالاش کی وادیوں میں مقامی صارفین کو مسلسل پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ عوام نے کمپنی کے اعلیِ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقررہ وقت میں اس مسئلے کو حل کرے ورنہ نتائج بھگتنے کے لیے تیار رہیں۔ رمبور وادی میں ٹاور کے لیے ٹیلی نار کے ٹھیکیدار کے خلاف وادی کے پولیس تھانہ میں ایک درخواست بھِی جمع کرائی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں