282

لوئرچترال میں سرکاری ملازمین کی نمائندہ تنظیم آل گورنمنٹ ایمپلائز  گرانڈ  الائنس  نے  اپنے مطالبات کے حق میں ایک احتجاجی ریلی نکالی

چترال (ڈیلی چترال نیوز)لوئرچترال میں سرکاری ملازمین کی نمائندہ تنظیم آل گورنمنٹ ایمپلائز  گرانڈ  الائنس  نے  اپنے مطالبات کے حق میں ایک احتجاجی ریلی نکالی اور اتالیقی پل میں جلسہ کیا۔ اگیگا یعنی آل گورنمنٹ ایمپلائز گرانڈ الائنس کے ضلعی صدر امیر الملک ،واپڈاکے جہانگیر،پیرمیڈیکس کےصدرجمال الدینن،وقاراحمد ،قاری یوسف اوردیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ  صوبائی حکومت نےسرکاری  ملازمین کا سرد اور گرم موسم کے چارجز کو سرے سے حتم کئے ہیں اور فائیر ووڈ یعنی جلانے کی لکڑی کی الاؤنس میں کٹوتی کی ہے جو کہ سرکاری ملازمین کے ساتھ زیادتی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے جو ظالمانہ نوٹیفیکیشن ملاکنڈ ڈویژن میں جاری کیا ہے  یہ ملازمین کے پیٹ میں چھرا گھونپنے کے مترادف ہے  یہ نوٹیفیکیشن 1943 سے لیکر 2021 تک ایک مستقل الاؤنس کے طور پر ملتا تھا اب موجودہ حکومت نے سرے سے اس الاونس کو حتم کیا ہے۔ یہاں موسم سرما میں منفی چار تک درجہ حرارت گرتا ہے  جبکہ سرکاری ملازمین آٹھ گھنٹے ڈیوٹی کرتے ہیں اس دوران وہ اپنے قلیل تنخواہ میں جلانے کی لکڑی اپنے لئے خریدے یا اپنے بچوں کا پیٹ پالے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر حکومت نے یہ ظالمانہ نوٹیفیکیشن واپس نہیں لیا تو اس کے برے نتائج رونما ہوں گے۔ انہوں نے انصاف کے دعویدار حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس اعلامیہ کو فوری طور پر حتم کیا جائے اور سرکاری ملازمین کا پرانا گرم اور سرد  موسم کی چارجز اور فائر ووڈ الاؤنس کو بحال کرے اور ان ملازمین کو احتجاج کرنے پر مجبور نہ کرے۔ اس احتجاجی ریلی اور جلسہ میں کثیر تعداد میں سرکاری ملازمین نے شرکت کرلی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں