323

ریݰن کے رہائشی مین چترال بونی روڈ کو بلاک کرکے احتجاج کررہے ہیں۔

ریݰن کے مقام پر متاثرین متبادل روڈ نے سڑک بند کرکے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کررہے ہیں احتجاجیوں کا موقف یہ ہے کہ موسم گرما میں جب دریا نے مین روڈ کو کاٹ کر بالائی چترال کا زمینی راستہ منقطع کیا تو ریݰن کے باسیوں نے اپنی تیار فصلوں، مکانات اور باغات کی قربانی دے کر متبادل راستہ فراہم کیا تھا اس وقت انتظامیہ و متعلقہ حکام بہت جلد زمینات، مکانات اور کھڑی فصلوں کا معاوضہ دینے کا جھانسہ دے کر ہمارے گھروں و چاردیواریوں میں سے سڑک گزار کے لے گئے مگر ابھی سات ماہ گزرنے کے باوجود بھی ہمیں معاوضہ نہیں ملا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جب تک ان کو مکمل معاوضہ نہیں دیا جاتا اس وقت تک وہ احتجاج کرتے رہیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں