239

محکمہ سی اینڈ ڈبلیو اپر چترال کی جانب سے وادیوں کی سڑکوں کی صفائی کی گئی

اپرچترال/ایکسین سی اینڈ ڈبلیو انجینئر محمد علی اپر چترال کی ہدایت پر ایس ڈی او انجینئر وقار خان کی نگرانی میں تحصیل مستوج اور ایس ڈی او انجینئر عدن کی نگرانی میں تحصیل تورکہوموڑکہو میں سڑکوں کی صفائی کی گئی۔
تحصیل مستوج کی سڑکوں میں بونی بازار، ہسپتال اور ڈی سی آفس روڈ شامل ہیں۔ تحصیل تورکہو موڑکہو کی سڑکوں میں جنالی کوچ تا وریجون روڈ،وریجون تا سہت روڈ،چرون پل سے بروم اویر کوشٹ روڈ،کوشٹ پل تا مژگول پل اور جنالی کوچ تاتورکہو رروڈ شامل ہیں۔سڑکوں کو صاف کرکے امدورفت کے لئے بحال کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں