Site icon Daily Chitral

کریم آباد میں ٹیلی نار کی ناقص سروس سے عوام پریشان ہے کریم آباد میں گزشتہ 10 دنوں سے ٹیلی نار سگنیل غائب ہیں۔عنایت علی شاہ

چترال/عنایت علی شاہ سابق یوتھ کونسلر وی سی برشگرام کریم آباد نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ کریم آباد میں ٹیلی نار کی ناقص سروس سے عوام پریشان ہے کریم آباد میں گزشتہ 10 دنوں سے ٹیلی نار سگنیل غائب ہیں جس کا کوئی پوچھنے والا نہیں۔اُنہوں نے اعلیٰ حکام سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ کریم آباد کے عوام پر رحم کیا جائے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ  یہ کس قسم کا سروس ہے کہ آسمان پر بادل نظر آتے ہی سگنیل غائب ہو جاتے ہیں پوچھنے سے پتہ چلتا ہے کہ کریم آباد کے ٹاور میں جنریٹر خراب ہے اُنہوں نے کہا کہ افسوس اس بات پہ ہو رہی ہے کہ اتنا بڑا کمپنی ھونے کے باوجود ایک جنریٹر ٹھیک نہیں کرتا حالانکہ پچھلے سال کمپنی نےکروڑوں روپے لگا کر 2 نئے ٹاورز بھی علاقے میں لگایا اور ساتھ ہی 4 جی سسٹم بھی متعارف کرایا لیکن بدقسمتی یہ ہے ادھر عوام کے مشکلات کوکوئی نہیں دیکھتا لوگ موبائل-فون استعمال کرتے ہیں اپنے سہولت کے لیے اپنے اہل و عیال کی حالت زر پوچھنے کے لیے لیکن ٹیلی نار کی ناقص سروس کی وجہ سے علاقہ مکین بالکل محصور ہو کر رہ گئے ہیں نہ کسی رشتہ داروں سے رابطہ ہوتا ہے اور نہ کسی گاون والوں سے رابطہ مکمن ہے اُنہوں نے اہلیان کریم آباد کی طرف سے  ٹیلی نارکمپنی  کے اعلٰی حکام سے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد اپنی سروس کو ٹھیک کیا جائے بصورت دیگرہم کمپنی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں اور گاون کے لوگ سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہو نگے۔اُنہوں نے اہلیان کریم آباد والوں سے بھی درخواست کہ اپنے اپنے پی ٹی سی ایل لائن بھی بحال کرنے کے لئے کوشش کریں تاکہ کم ازکم ٹیلی نار کے متبادل کے طور کام اسکے –

Exit mobile version