429

تورکہو مینی لاڑکانہ ہے۔ امیراللہ صدر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع اپر چترال۔

آج تورکھو کے مقام شوتخار میں پاکستان پیپلز پارٹی وی سی شاگرام کے ورکروں اور جیالوں کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔ جس میں ڑامکشوم، شوتخار، وشیچ، شاگرام سے پارٹی کے چیدہ چیدہ کارکنان کے علاوہ کھوت اور دوسرے علاقوں سے بھی پارٹی کے مخلص ورکرز شریک ہوئے۔ میٹنگ میں پاکستان پیپلز پارٹی ضلع اپر چترال کے ضلعی کابینہ کے صد امیراللہ بحیثیت مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ انفارمیشن سیکرٹری پی پی پی اپر چترال سید کوثر علی شاہ، سنیئر وائس پریزیڈنٹ  شیر عزیز بیگ  نے بھی شرکت کی۔ جنرل سیکرٹری پی پی پی تحصیل موڑکھو-تورکھو  وزیر علی شاکر، انفارمیشن سیکرٹری اسرارالدین، سینئر وائس پریزیڈنٹ  اقبال مراد، وائس پریزیڈنٹ شیر بہادر بھی شریک تھے۔ اس میٹنگ کا مقصد پاکستان پیپلز پارٹی کے وی سی لیولز پر تنظیم سازی، سب تحصیل تورکہو کی تنظیم سازی کے ساتھ ساتھ آنے والے بلدیاتی الیکشن کیلئے تیاری کرنا شامل تھے۔ اور ساتھ ساتھ آنے والی بلدیاتی الیکشن کیلئے تحصیل اور وی سی لیولز کیلئے ٹکٹوں اور امیدواروں کیلئے مشاورت شامل تھیں۔ میٹنگ کے شرکاء سے آپنے خطاب میں صدر پاکستان پیپلز پارٹی اپر چترال امیراللہ نے کہا کہ تورکہو ہمیشہ پیپلز پارٹی کا گڑھ رہا ہے اور پارٹی کو ہمیشہ یہاں سے کامیابی ملی ہے۔ جنرل الیکشن ہو یا لوکل باڈی الیکشن پارٹی کیلئے ووٹ پارٹی کی کامیابی کی صورت میں ملی ہیں اور تورکھو پارٹی کا مینی لاڑکانہ ہے۔ انہوں نے ورکروں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی مزید مضبوطی اور کامیابی کیلئے اس وقت زیادہ کوشش کی ضرورت ہے۔ ہم آنے والی بلدیاتی الیکشن میں چترال سے اور خاص کر اپر چترال سے تمام سیٹ جیت جائیں گے۔ تبدیلی کا نعرہ لگانے والی تحریک انصاف حکومت کرنے میں بالکل ناکام ہوچکی ہے۔ عوام مہنگائی، نا انصافی اور بے روزگاری سے تنگ آ چکی ہے اور غریب خودکشی کرنے پر مجبور ہے۔ چترال سے مختلف حربے استعمال کرکے ووٹ لیکر ہمارے ایم این اے اور ہمارے ایم پی اے صاحبان بھی چترالی قوم کیلئے کچھ نہیں کیے۔ اس وقت قوم پیپلز پارٹی کی طرف دیکھ رہی ہے اور انشاللہ انے والا دور پیپلز پارٹی کا ہے۔ میٹنگ سے پاکستان پیپلز پارٹی اپر چترال کے انفارمیشن سیکرٹری سید کوثر علی شاہ، جناب شیر عزیز بیگ، تحصیل موڑکھو۔تورکھو کے جنرل سیکرٹری جناب وزیر علی شاکر، انفارمیشن سیکرٹری صوبیدار اسرار الدین، سنیئر وائس پریزیڈنٹ  اقبال مراد، وائس پریزیڈنٹ شیر بہادر سابق نظیم  سیف اللہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ چترال میں ترقیاتی کام صرف اور صرف پاکستان پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ہی ہوتے ہیں۔ ابھی ہم انشاء اللہ پاکستان پیپلز پارٹی کو جتوا کر دم لیں گے۔ تورکھو اور موڑکھو کے لیے سابق ایم پی اے  سردار حسین کی خدمات اور علاقے کیلئے رکھے گئے منصوبوں کو سراہا گیا۔ میٹنگ میں سب تحصیل تورکھو کیلئے کابینہ کی تشکیل کے ساتھ ساتھ وی سی شاگرام، وی سی واشیچ، وی سی کھوت کے تنظیمات کو بھی تشکیل دی گئی۔ اس موقع پر مڑپ سے پاکستان تحریک انصاف کے درینہ کارکن جناب علی ظاہر اور شاگرام سے تحریک انصاف کے دو درینہ کارکن جناب عبدولصمد اور عارف واللہ نے اپنے خاندانوں اور دوستوں کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف کو خیر باد کہہ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔ اس موقع پر ان کو پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر نے پر پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور پارٹی میں خوش آمدید کہا گیا۔ آنے والے کچھ دنوں میں تورکھو سے کثیر تعداد میں لوگ مختلف پارٹیوں کو چھوڑ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہونے جارہے ہیں اور ان کیلئے عنقریب ایک شمولیتی پروگرام بھی منعقد کی جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں