262

سینیٹر فلک ناز چترال کی قیادت میں پی ٹی آئی اپر چترال کی وفد کی وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر سے ملاقات

اپی ٹی ائی اپر چترال کے رہنماوں کا پانی و بجلی کے وفاقی وزیر  حماد اظہر سے سینیٹر فلک ناز صاحبہ کی سرپرستی میں ان کے دفتر میں ملاقات کی۔وفد میں اپر چترال پی ٹی ائی کے سئنیر رہنما سید مختار علی شاہ ایڈوکیٹ۔ شہزادہ سکندرالملک ۔غلام مصطفی ایڈوکیٹ ۔بابر علی ۔ سید مظفر علی ۔ ڈاکٹر مولانا عبد اللہ ۔زبیر احمد۔ قربان ہزار موجود تھے۔ وفد نے چترال لوائیر اور اپر کے بجلی کے مسائل کے حوالے سے وزیر کو تفصیلی بریفنگ دی۔ گرڈ اسٹیشن جوٹی لشٹ میں 1300 کلو واٹ ٹرانسفارمیںر کی جلد از جلد انسٹالیشن ، اسٹور کی منظوری اور چترال لوئیر کیلئے الگ ایکس این کی تعیناتی اور میٹر ریڈرز کی پوسٹس کیمنظوری جلد از جلد کرنے کی یقین دہانی کرانے پر تمام وفد نے وزیر کا شکریہ ادا کیا میٹنگ میں سیکریٹری پاور اور ڈی جی پاور موجود تھے۔ وزیر نے ڈی جی اور سیکریٹری کو سختی سے چترال کے بجلی کے مسائل جلد سے جلد ترجیحی بنیادون پر کرکے انکو رپورٹ دینے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں