351

چترال میںفرنٹیئر کانسٹیبلری میں بھرتی کا عمل جاری ہے جس کے لئے ڈسٹرکٹ آفیسر ملاکنڈ شربت خان اپنی ٹیم کے ساتھ چترال میں موجود ہیں

چترال (نامہ نگار ) چترال میںفرنٹیئر کانسٹیبلری میں بھرتی کا عمل جاری ہے جس کے لئے ڈسٹرکٹ آفیسر ملاکنڈ شربت خان اپنی ٹیم کے ساتھ چترال میں موجود ہیں۔ ہفتے کے روز پریڈ گراؤنڈ میں پہلے روز سنی قومیت سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کا جسمانی اور تحریری ٹیسٹ لئے گئے۔ علاقے میں بے ہنگم بے روزگاری کی وجہ سے ڈیڑھ ہزار سے زائد امیدوران نے حصہ لیا۔ شیڈول کے مطابق اتوار کے روز اسماعیلی قومیت کے امیدواروں کا ٹیسٹ لیاجائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں