404

شہزادہ خالد پرویز کو پیپلز پارٹی میں شامل ہونے پرخوش آمدید اور مبارکباد پیش کرتے ہیں/پی پی پی تحصیل دروش

چترال (ڈیلی چترال نیوز)تحصیل دورش کے صدرحاجی غازی خان ورداک ،جنرل سیکرٹری سکندرحیات کٹور،انفارمیشن سیکرٹری عمران حسین ،علماء ونگ ضلع لوئرچترال کے صدرممتازعالم دین قاری نظام الدین، سینئررہنماحیدرعباس،جاویداختراور دوسروں     نے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ تحصیل دورش کے کابینہ اورتمام جیالے چترال کے معروف سیاسی شخصیت شہزادہ خالد پرویز کو  پیپلز پارٹی میں شامل ہونے پرخوش آمدید اور مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ پیپلز پارٹی ہر طبقہ فکر کی اولین جماعت ہے جو کسی بھی رنگ ومذہب اور نسل سے بالاتر ہوکر عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔انہو ں نے کہاکہ شہزادہ خالدپرویز کے شمولیت سے تحصیل دروش میں پی پی پی ناقابل تسخیزسیاسی قوت بن گئی ہے آنے والے بلدیاتی الیکشن میں پی پی پی کے اُمیدواربھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے ۔انہوں  نے چترال کے دوسرے تحصیلزکے ورکروں سے گذارش کرتے ہوئے کہاکہ سوشل میڈیامیں شہزادہ خالدپرویزکے شمولیت کو رنگ دینے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ یہ ہمارے تحصیل کامسئلہ یہاں کے ورکرز اس فیصلے سے زیادہ خوش ہیں پاکستان پیپلزپارٹی دروازسب کے لیے کھولے ہیں جوبھی ہمارے منشوکوتسلیم کرکے شمولیت اختیارکرتے ہیں ہم اسے خوش آمدیدکہتے ہیں ۔چترال کےباشعور عوام پیپلز پارٹی کی عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ پاکستان سمیت چترال  کی ترقی میں پیپلز پارٹی کا اولین کردار ہے۔اس موقع پرلیبریونین چترال کے صدرشیرجوان،سینئررہنماذاہداللہ ورداک،غازی  خان،(ر)صوبیداررحمت ولی،اکمل بھٹو،خان بیوڑی،سمندرخان ششی گول،قاری اسحاق ،زمان خان  اوردیگرورکرزکثیرتعدادمیں موجودتھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں