326

ضلعے کے جنوب میں واقع دیہات کیسو اور کالی کٹک میں افغان مہاجرین کے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوانے کا عمل شروع

چترال (نمائندہ  ) لویر چترال میں پولیو کے خاتمے کے لئے سب نیشنل امیونائزیشن ڈیز کے دوران ضلعے کے جنوب میں واقع دیہات کیسو اور کالی کٹک میں افغان مہاجرین کے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوانے کا عمل شروع کردیا گیا جبکہ اس سے قبل تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال دروش میں افتتاحی تقریب ہوئی۔ ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر ای پی آئی لویر چترال ڈاکٹر فرمان نظار نے مقامی میڈیا کو بتایاکہ کیسو کے مہاجرکیمپ میں 243اور کالی کٹک کے مہاجر کیمپ میں 187بچوں کو پولیو کے قطرے پلوانے کے لئے موبائل ٹیمیں بھیج دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سوفیصد ٹارگٹ کے حصول کویقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے گئے ہیں اور مانیٹرنگ ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں