287

معروف قانون دان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی رہنما سراج علی خان نے ایک اخباری بیان میں اس بات پر شدید افسوس کا اظہار

بونی۔ معروف قانون دان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی رہنما سراج علی خان نے ایک اخباری بیان میں اس بات پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے کہ پی پی پی کے بعض کارکنان نے قبل ازوقت اپنی طرف سے ضلعی صدر کو تحصیل کونسل کا متفقہ امیدوار قرار دےکر پروپیگنڈا مہم شروع کی ہیں جو کہ پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔حقیقت میں مجھ سمیت جو 4 افراد نے بحیثیت امیدوار درخواست جمع کرادی تھی ان میں پارٹی صدر کا نام شامل نہیں تھا۔ لہذا جب تک پارٹی قیادت قانون کے مطابق ہم چار امیدواروں سے باقاعدہ طور پر انٹرویو لیکر کسی ایک کو امیدوار نامزد نہیں کرتا اپنی مرضی سے ضلعی صدر کو امیدوار نامزد کر نا پارٹی پالیسی اور قانون کی خلاف ورزی ہے اور انہوں نے اپنی تحفظات صوبائی صدر تک پہنچادی ہیں جس پر صوبائی صدر نے انتخابی کمیٹی سے جواب طلب کرلیا ہے۔ لہذا پارٹی کارکنان اور زمیداران سے گزارش ہے کہ وسیع تر قومی مفاد میں پارٹی کے اندر پروپیگنڈا مہم سے گریز کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں